پیپلز پارٹی نے ایل این جی اسکینڈل کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
وزیراعظم اور کابینہ کی مجرمانہ غفلت سے ملک کو 122 ارب روپے کا نقصان ہوا.شیریں رحمان
میاں محمد ندیم ہفتہ 5 دسمبر 2020 13:44
(جاری ہے)
شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ کی مجرمانہ غفلت سے ملک کو 122 ارب روپے کا نقصان ہوا انہوں نے کہا کہ ایل این جی درآمد میں تاخیر اور پھر مہنگے داموں پر خریداری پر سوالات اٹھتے ہیں اس لیے پیپلز پارٹی ایل این جی درآمد میں تاخیر پر پارلیمانی تحقیق کرانے کا مطالبہ کرتی ہے. گزشتہ روز راہنما پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ حکومت کے پاس ہر معاملے کا حل قیمتیں بڑھانا ہے اور اب گیس کا گردشی قرضہ پورا کرنے کے لیے گیس کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی گیس کا شدید بحران ہے اور حکومت ملک کو گردشی قرضوں میں ڈبو رہی ہے. واضح رہے کہ ملک میں سردیوں کا آغاز ہوتے ہی گیس کا بحران سراٹھانے لگا ہے جبکہ ملک کے کئی حصوں میں گرمیوں میں بھی گیس کی فراہمی معطل رہتی ہے موجودہ حکومت نے گھریلوصارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں کئی سو فیصد تک اضافہ کیا ہے مگر اس کے باوجود لاہور جیسے بڑے شہر میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روزمرہ کے معمولات درہم برہم ہو گئے ہیں. شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف سردیوں میں اوسطا ایک ہزار روپے تک کا گیس کا بل سات سے آٹھ ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے مگر گیس فراہمی میں حکومت ناکام نظرآتی ہے‘شہر کے چھوٹے اور گنجان علاقوں میں گیس کی فراہمی کا مسلہ ہمیشہ سے مگر اب شہر کے متوسط اور پوش علاقوں میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے. شہریوں کا کہنا ہے کہ حکمران طبقہ محض انتخابات کے دنوں میں دعوے کرتا دکھائی دیتا ہے، بعد میں بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جاتیں حکومت گیس کی قلت کو سنجیدہ نہیں لے رہی، گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے عملی اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے.
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.