افض کھوکھر کی زبان پھسل گئی، جذبات میں گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا

اتوار 6 دسمبر 2020 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)مرکزی رہنما افضل کھوکھر کی زبان پھسل گئی، گونواز گو کا نعرہ لگا دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھوکھر پیلس میں منعقدہ سوشل میڈیا ورکرز کنونشن میں افضل کھوکھر مائیک پر نعرے لگوا رہے تھے کہ جوش میں ان کی زبان پھسل گئی اور گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا ۔ لیکن اپنی غلطی کا احساس ہوتے ہی انہوں نے فوری اپنی تصحیح کرتے ہوئے گو نیازی گو کا نعرہ لگایا ۔