ایشیا کے 50 مقبول فنکاروں کی فہرست میں 4 پاکستانی سیلیبرٹیزبھی شامل
مقبول فنکاروں کی فہرست میں اداکارہ ثروت گیلانی، اداکار بلال عباس خان، اداکاروگلوکار علی ظفر اور ڈائریکٹرشرمین عبید چنائے شامل ہیں، رپورٹ
پیر 14 دسمبر 2020 14:08
(جاری ہے)
چڑیلز سے پاکستان میں ٹی وی پر نشر کیے جانے والے مواد کیلئے نئی جہت دی گئی، اس کے علاوہ ثروت کو بطور فیمنسٹ آئیکون پہچان بنانے پر مقبول افراد میں شامل کیا گیا۔
فہرست میں 28ویں نمبر پر اپنی جگہ بنانے والے اداکار بلال عباس نے شوبزمیں بہت تیزی سے اونچائی کا سفرطے کیا، ان کا ڈرامہ پیار کے صدقے بیحد مقبول رہا جبکہ رواں سال کے اختتام پر وہ مدیحہ امام کے ساتھ زی 5 پر نشر کی جانے والی ویب سیریز ایک جھوٹی لو اسٹوری میں دکھائی دیئے۔بلال کو پاکستان فلم وٹی وی انڈسٹری کے مستقبل کا روشن ستارہ قرار دیا جارہا ہے۔معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر کو 39ویں نمبر پر جگہ دی گئی ہے۔ایسٹرن آئی نے علی کو انسان دوست شخصیت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے پاکستان سپرلیگ کوآفیشل ترانے سے بہتر ترانہ دیا اور ینگ ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں سامنے آنے کا موقع دیا۔اس کے علاوہ کرونا کی وبا کے دوران مشکلات کا شکار افراد کے لیے انسان دوست خدمات سرانجام دینے پر بھی علی کو سراہا گیا۔فہرست میں 49ویں نمبر پرموجود آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے اس فہرست میں جگہ بنانے والی واحد فلم ڈائریکٹرہیں۔ وہ سماجی آگہی کیلئے اپنے پلیٹ فارم کا بھرپوراستعمال کرتے ہوئے شعور اجاگر کرنے کے علاوہ نیا ٹیلنٹ بھی سامنے لیکر آئیں۔انٹرنیشنل سطح پراپنی پہچان بنانے والی شرمین عبید چنائے مسل سپر ہیرو کمالہ خان پر بنائی جانے والی مارول اسٹوڈیو کی ٹی سیزیز مس مارول کے 4 ہدایتکاروں میں سے ایک ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مجھے پروٹوکول کیوں دے رہے ہو، میں نے کرپشن تھوڑی کی ہے؟ بشریٰ انصاری
-
فلسطین ہمیشہ ہمارے دلوں اور ذہنوں میں رہتا ہے، عائزہ خان
-
سلمان خان نے مجھے فلم ’’جڑواں‘‘ سے کک آوٹ کر دیا تھا، گووندا کا دعوی
-
بھارتی پنجابی گلوکارواداکار دلجیت دوسانجھ کا گلوکارہ شازیہ منظور کو ٹربیوٹ ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین رنگیلا کی19ویںبرسی 24مئی کو منائی جائے گی
-
نبیل ظفر نے ثانیہ مرزا کو نکاح کرنے کا مشورہ دیدیا
-
تقریب کے شرکا کی جانب سے چیزیں پھینکنے پر ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی
-
پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کانز فلم فیسٹیول میں پیش
-
گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں
-
ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں،آغا علی
-
غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی، ملائیکہ ریاض
-
بھارتی اداکارہ نے سابق شوہرکرن ویرمہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.