ْکراچی پولیس کی کارروائیاں ،مختلف جرائم میں ملوث 44ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور منشیات برآمد
بدھ 16 دسمبر 2020 17:02
(جاری ہے)
رضویہ پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے دوکارندے بابر ولد جمیل اور شجاعت عرف شہزاد عرف سجو کو گرفتارکرلیا ،کلاکوٹ پولیس نے چار ملزمان بابل ،زوہیب ،انس ، آصف کو کلری پولیس نے عبدالرحمن کو ایف آئی اے نے مفرور انسانی اسمگلر سلیم کو گرفتار کرلیا۔
سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے منشیات کی سپلائی میں ملوث ملزم محمد شفیع کو گرفتار کرکے 30 کلو 900 گرام چرس 43000 ہزار روپے نقد اور موبائل فون برآمد کرلیا۔ملیر سٹی پولیس نے منشیات فروش خان محمد عرف خانو کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کلو سے زائد اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی بیوی شیما عرف شمع موقع سے فرار ہوگئی ۔ جیکسن پولیس نے منشیات فروش سیف اسلام عرف سمپلے کوسول لائن پولیس نے ایک ملزم محمد طیب کو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔رضویہ سوسائٹی پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ گروہ کا کارندہ ایاز اورگٹکا فروش فاروق کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل اورگٹکا برآمد کرلیا۔چاکیواڑہ پولیس نے معصوم بچے سے بدفعلی میں ملوث ملزم شاہ زیب عرف باٹوا کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ موبائل فونز برآمد کرلئے سائیٹ اے پولیس نے تین ملزمان منصر، امتیازاور نور محمد کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیاسرجانی ٹاو ن پولیس نے ایک ملزم دانیال عرف اکبرکو گرفتار اسلحہ برآمدکرلیا۔نیو ٹا?ن پولیس نے گٹکا فروش توصیف کو گرفتار کرکے مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا۔عیدگاہ پولیس نے گٹکا فروش فقیر محمد کو گرفتار کرکے مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا۔ اتحاد ٹاون پولیس نے دو گٹکا فروش عصمت اللہ اور حفیظ کو گرفتار کرکے گٹکا برآمد کرلیا۔جمشید کوارٹر پولیس نے منشیات فروش وسیم کو گرفتارکرکے 140 گرام چر س جبکہ جسم فروشی کے اڈے سے مکروہ دھندے میں ملوث چھ عورتوں اور ایک مردکو گرفتارکرلیا۔شاہ فیصل کالونی پولیس نے فحاشی کے اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے تین عورتوں فائزہ ،سونیا ،آسیہ اور دو مردریاست اور اویس کو گرفتارکرلیا۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
-
پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.