پی ڈی ایم کرپشن کے مگر مچھوں کا ٹولہ ،یہ نگل سب سکتے ہیں لیکن اگل کچھ نہیں سکتی:فردوس عاشق اعوان

پاکستان کو بے دردی سے لوٹنے والا یہ ٹولہ وقت آنے پر استعفے بھی نگل لے گا،پی ڈی ایم بند گلی میں پھنس چکی ہے کورونا کی موجودہ صورتحال کے باوجود جلسے کرنے والے عوام کے ہاتھوں ذلیل ہوچکے ہیں

بدھ 16 دسمبر 2020 20:58

پی ڈی ایم کرپشن کے مگر مچھوں کا ٹولہ ،یہ نگل سب سکتے ہیں لیکن اگل کچھ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کرپشن کے مگر مچھوں کا ٹولہ ہے اوریہ مگر مچھ نگل سب سکتے ہیں لیکن اگل کچھ نہیں سکتے۔ پاکستان کو بے دردی سے لوٹنے والا یہ ٹولہ وقت آنے پر استعفے بھی نگل لے گا۔پی ڈی ایم بند گلی میں پھنس چکی ہے اورفیس سیونگ کے لئے منت ترلے کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام کو بلاجواز کورونا کی طرف دھکیلنے والوں کی مینار پاکستان جو درگت بنی وہ عبرتناک ہے۔کورونا کی موجودہ صورتحال کے باوجود جلسے کرنے والے عوام کے ہاتھوں ذلیل ہوچکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں 24 گھنٹے میںکورونا کے 30 مریض جاں بحق ہوئے اورکورونا کی535 مریض سامنے آئے ۔پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 128673 ہو گئی ہے جبکہ لاہور میں مریضوں کی تعداد 62837 تک پہنچ چکی ہے۔