موبائل فون لوکیشن ٹریس کرنے کیلئے لوکیٹر کی خریداری سمیت اپ گریڈیشن اپ گریڈ کرنے کے منصوبے کیلئے وفاق کا ایف آئی اے کو 2ارب کی ادائیگی کا فیصلہ

جمعرات 17 دسمبر 2020 20:46

موبائل فون لوکیشن ٹریس کرنے کیلئے لوکیٹر کی خریداری سمیت اپ گریڈیشن ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2020ء) موبائل فون لوکیشن ٹریس کرنے کے لئے لوکیٹر کی خریداری سمیت اپ گریڈیشن اپ گریڈ کرنے کے منصوبے کے لئے وفاق نے ایف آئی اے کو 2ارب روپے کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے پشاور سمیت ملک بھر میں سائبرکرائم میںتیزی سے اضافہ ہو رہاہے آن لائن فراڈ ، خواتین او ر بچوں کو حراساں کرنے کے کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے تاہم سٹاف کی کمی کے باعث ایف آئی اے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے نئے منصوبے کے تحت ایف آئی اے کی اپ گریڈیشن کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ 1100نئی بھرتیاں بھی کی جائیگی آٹو میشن منصوبے کے تحت جدید ترین ٹیکنالوجی سے فرانزک لیب اور پیپر لیس کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے قیام کے لئے اقدامات کئے جائینگے سائبر کرائم سرکل نے فیس بک ، یوٹیوب ، انسٹا گرام کمپنیوں کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے لئے معاہدے کے لئے بھی بات چیت شروع کردی ہے خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں ایف آئی اے کے مزید نئے دفاتر بھی بنیں گے جبکہ سائبر کرائم سرکل کے دفاتر بھی علیحدہ علیحدہ طورپر ہو نگے