پاکستان رینجرز سندھ اورکسٹم اہلکاروں کی کارروائی،ایک کروڑ کا سمگل شدہ سامان برآمد

پیر 21 دسمبر 2020 23:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2020ء) پاکستان رینجرز سندھ کااسمگلنگ کی روک تھام کے لیئے کسٹم حکام کے ساتھ تعاون جاری،ایک کروڑ اڑتالیس لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع جیکب آباد میں سندھ ،بلوچستان کے بارڈر پر واقع عبدالجبارشہید چیک پوسٹ پر کارروائیاں کتے ہوئے مسافر بسوں اور گاڑیوں کی تلاشی کے دوران ایک کروڑ اڑتالیس لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمدکیا گیا، ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والے سامان میں 12060 کلو گرام چھالیہ، سگریٹ کے 31 پیکٹس،تارا فلٹر نسوارکے 80 پیکٹس،انڈین گٹکا کے 10 پیکٹس، الصفا منٹ فلیور45 عدد،سالٹ 82 بیگز اور99 ٹائرز شامل،تاہم برآمد سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لیئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہی