حکومت حالات ٹھیک کرنے کیلئے سازگارماحول پیدا کرے، شہبازشریف

درمیانی راستہ نکالنے کیلئے پارٹی پالیسی کا پابند ہوں، اُسی کے تحت چلتا ہوں۔ اپوزیشن لیڈر صدر ن لیگ شہباز شریف کا ڈائیلاگ کے ذریعے درمیانی راستہ نکالنے کی تجویز پر محمد علی درانی کو جواب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 دسمبر 2020 18:26

حکومت حالات ٹھیک کرنے کیلئے سازگارماحول پیدا کرے، شہبازشریف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 دسمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت حالات ٹھیک کرنے کیلئے سازگارماحول پیدا کرے، درمیانی راستہ نکالنے کیلئے پارٹی پالیسی کا پابند ہوں، اُسی کے تحت چلتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق فنکشنل لیگ کے رہنماء محمد علی درانی نے آج جیل میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ کے صدر شہبازشریف سے خصوصی طور پر ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے شہباز شریف سے ملاقات کیلئے خصوصی اجازت دی۔ ملاقات میں مسلم لیگ فنکشنل نے ڈائیلاگ کے ذریعے درمیانی راستہ نکالنے کی تجویز دی۔ اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ پارٹی پالیسی کا پابند ہوں اور پارٹی پالیسی کے تحت ہی چلتا ہوں۔حکومت حالات ٹھیک کرنا چاہتی ہے تو پہلے سازگارماحول پیدا کرے۔

(جاری ہے)

واضح رہے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا نے ٹریک ٹو گرینڈ ڈائیلاگ کی کوشش شروع کردی ہے۔

فنکشنل لیگ کے رہنماء محمد علی درانی نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیر پگارا کا پیغام لے کر شہبازشریف کے پاس آیا تھا۔ان کا کہنا ہے مسلم لیگی سوچ رکھنے والوں کو آگے آنا چاہیے۔ شہبازشریف اپوزیشن کو تقسیم نہیں کرنا چاہتے، اپوزیشن کی قیادت اپوزیشن کو متحد دیکھنا چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ جیل میں کیا کردار ادا کریں؟ حالات تقاضا کرتے ہیں کہ ملک میں گرینڈ ڈائیلاگ ہوں۔

پاکستانی سیاست کوٹریک ٹو ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے۔ ٹریک ٹو ڈائیلاگ پر خاموشی سے کام کریں گے، یہ ملاقات بھی اسی خاموشی کا حصہ تھی۔انہوں نے کہا کہ میں جاتی امراء کی بجائے جہاں جانا پڑے تو جاؤں گا، ہماری ایجنڈا ہے کہ ٹریک ٹو کی بات کی جائے یہ ایک پراسس سے گزر چکی ہے، جس کے نتیجے میں ادارے، اپوزیشن ہو، یا حکومت سب اپنا اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

عمران خان کے مستعفی ہونے کا فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے، میثاق جمہوریت، پارلیمنٹ اور میثاق برداشت ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے رائے ہے کہ الیکشن میں کارکردگی کی بناء پر جانا ہے، اس کیلئے بزنس کو نارمل ہونا چاہیے، ٹکراؤ کسی کے مفاد میں نہیں۔ مجھے پاکستان سے متعلق یقین ہے، پاکستان مستقبل روشن ہے، اس کیلئے اسٹیبلشمنٹ اور ہر شہری نے ادا کرنا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ملک ہر کام آئین کے مطابق چلتا رہے۔