شہباز شریف اور احمد خان درانی کی ملاقات کے بعد ن لیگ کی سیاست میں اہم موڑ آنے کا امکان

شہباز شریف نیشنل ڈائیلاگ کی حامی بھریں،مقدمات ختم ہو جائیں گے۔ پیرپگارا نے شہباز شریف کو نیب سمیت دیگر معاملات حل کرانے کی ضمانت دے دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 25 دسمبر 2020 11:10

شہباز شریف اور احمد خان درانی کی ملاقات کے بعد ن لیگ کی سیاست میں اہم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 دسمبر2020ء) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور احمد خان درانی کی ملاقات کے بعد ن لیگ کی سیاست میں اہم موڑ آنے کا امکان سامنے آ گیا۔پیرپگارا نے شہباز شریف کو نیب سمیت دیگر معاملات حل کرانے کی ضمانت دے دی۔پیرپگار صبغت اللہ راشدی نے مسلم لیگ ن کے صدر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ شہباز شریف نیشنل ڈائیلاگ کی حامی بھریں۔

وہ نیب سمیت دیگر معاملات کی ضمانت دیتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے کہا کہ میں ہمیشہ نیشنل ڈائیلاگ کے حق میں رہا ہوں۔کئی مواقع پر نیشبنک اسمبلی اور پارٹی کی سطح پر حکومت کو نیشنل ڈائیلاگ کی دعوت دی۔مگر حکومت نے ہماری دعوت کو این آر او قرار دیا۔ملاقات میں شہباز شریف نے بھی پیر صبغت اللہ راشدی کی تجویز پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن میں مزاحمتی بیانیے کی بجائے شہباز شریف کا بیانیہ حاوی ہونے لگا ہے۔

آج کی ملاقات کے بعد ن لیگ کی سیاتس میں اہم موڑ آنے کا امکان ہے جب کہ ن لیگ کے مفاہمتی گروپ نے بھی شہباز شریف بیانیے کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔دوسری جانب کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو می فنکشنل لیگ کے رہنما محمدعلی درانی نے کہا کہ اپوزیشن ہو یا حکومت دونوں طرف کی قیادت ڈائیلاگ چاہتی ہیں ، ٹکراو کو ختم کرنے کے لئے ماحول پیدا کرنا ہو گا اور ٹریک ٹو ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیرپگارا کی جانب سے پیغام شہباز شریف کے پاس لایا ہوں جس پر فخر ہے،پیر پگارا نے چار نکات کےلئے شہباز شریف کے پاس بھیجا،پیرا پگارا نے ملک میں گرینڈ ڈائیلاگ کےلئے بات کی،ٹکراو سے پہلے ایسے راستے نکالنا تھا کہ جو مفاہمت کا راستہ ہو،پاکستان کے حالات اور قوم ٹکراو سے شدید تکلیف میں ہے وہ چاہتے ہیں ایسی گفتگو ہو جس میں مخالف لوگ بھی اکٹھے بیٹھ جائیں