بابراعظم سال کے سب سے قابل قدر کھلاڑی قرار
بنگلہ دیش کے خلاف 0-2 سے ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کو حریف ٹیم کے ڈریسنگ روم کا دورہ کرنے پر اسپرٹ آف دی کرکٹ کا ایوارڈ دیا گیا
جمعہ 1 جنوری 2021 16:49
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلےٹیسٹ میچ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال طویل طرز کی کرکٹ میں 302 رنز بنائے، جہاں پانچ ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے چار نصف سنچریاں بنائیں۔
(جاری ہے)
اس دوران انہوں نے وکٹوں کے پیچھے بھی 12 شکار کیے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر فواد عالم کوبہترین انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی آلراؤنڈر عالیہ ریاض کو ویمنز کرکٹر آف دی ائیر اور انیس سالہ فاطمہ ثناء کو ایمرجنگ ویمنز کرکٹر آف دی ائیر قرار دیا گیا۔
سترہ سالہ نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو سال کا بہترین ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹرآف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا۔ وہ آٹھ ٹیسٹ میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، جس میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔ یہ کارنامہ انہوں نے گزشتہ سال بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں سرانجام دیا تھا۔
ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ خیبرپختونخوا کے کامران غلام نے جیتا۔وہ رواں سیزن کے دوران قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں ایک ہزار رنز بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں۔انہوں نے ایونٹ کے دس میچوں کی انیس اننگز میں 1065 رنز بنائے، جس میں 4 سنچریاں اور 4 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
پاکستان انڈ19 اور پاکستان شاہینز کے کپتان روحیل نذیر کو ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا ۔یکم ستمبر 2019 سے 31 دسمبر 2020 پر مشتمل اس عرصے میں روحیل نذیر نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ، ایمرجنگ ایشیا کپ، ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020، قائداعظم ٹرافی 2019، آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020، دو نیشنل ٹی ٹونٹی کپ اور پاکستان شاہینز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 1260 رنز بنائے اور وکٹوں کے پیچھے 48 شکار کیے۔
میچ ریفریز اور چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوچز نے آصف یعقوب کو امپائر آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا۔
بنگلہ دیش کے خلاف 0-2 سے ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کو حریف ٹیم کے ڈریسنگ روم کا دورہ کرنے پر اسپرٹ آف دی کرکٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔
آزاد جیوری نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز کے پاکستان میں انعقاد کو کارپوریٹ اچیوومنٹ ایوارڈ آف دی ایئر دیا۔
ایوارڈز جیتنے والے کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے دوران خصوصی ٹرافیز سے نوازا جائے گا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
’پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ‘، عرفان پٹھان کا انگلش کرکٹرز کیخلاف سخت زبان کا استعمال
-
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
-
مصباح الحق نے رضوان کی جگہ صائم ایوب کو بطور اوپنر کھلانے کی حمایت کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کی میزبانی کرنے والا نیویارک کا سٹیڈیم تیار
-
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا ‘ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
-
سچن ٹنڈولکر کے قریب ترین سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.