کوچز کو چیئر لیڈرز بننے کی بجائے اپنا اصل کام کرنا ہوگا: عامر سہیل
صرف شاباشی ، حوصلہ افزائی کے الفاظ کہنے کیلئے کوچز رکھنے ہیں توایسے لوگ بھرتی کرلیں جو کھلاڑیوں کو خوش کرنے کیلئے تالیاں بجائیں: سابق کپتان
ذیشان مہتاب جمعہ 1 جنوری 2021 17:27
(جاری ہے)
قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ صرف شاباش اور حوصلہ افزائی کے الفاظ کہنے کیلئے کوچز رکھنے سے اس کے بنیادی مقصد کو شکست ہوتی ہے، اگر یہی کرنا ہے تو آپ کوچز کو نکالیں اور ایسے لوگ بھرتی کریں جو کھلاڑیوں کو خوش کرنے کے لئے تالیاں بجائیں گے، مجھے یقین ہے کہ ایسے افراد کی خدمات لینے کا خرچہ بہت کم ہوتا ہے ۔
عامر سہیل فاسٹ بائولر نسیم شاہ کو پہلا ٹیسٹ کھلانے کے فیصلے سے بھی مطمئن نظر نہیں آئے جن کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کی مثال لیں جس کو واضح طور پر اپنے ایکشن میں کوئی پریشانی درپیش ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ کوئی بھی اسے ٹھیک کرنے کے قابل نہیں ہے جس کی ہمارے کوچز سے توقع کی جارہی تھی۔ عامر سہیل کا مزید کہنا تھا کہ ان کوچز کی کوچنگ کے بارے میں معلومات کے اس پہلو کو کسی انٹرویو کے وقت پرکھا جاسکتا تھا ۔ عامر سہیل نے مزید کہا کہ اگر کوئی ممکنہ امیدوار پاکستان کے کوچ کے طور پر منتخب کیا جاتا ہے تو وہ کون سے تکنیکی ان پٹ ٹیبل پر لا سکتا ہے اس کی واضح طور پر کوئی تحقیقات نہیں ہوتیں اور افسوس کی بات ہے کہ اب وہ ٹیم کی پرفارمنس میں نظر آرہا ہے۔ عامر سہیل نے کہا کہ وہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کو نہیں بلکہ ان لوگوں کو ذمہ دار ٹہرارہے ہیں جنہوں نے ان کی تقرری کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصباح کی تقرری پی سی بی کے انتخاب کے طریقہ کار کی خامیوں کی عکاسی کرتی ہے۔ عامر سہیل نے کہا کہ درست طریقہ یہ ہے کہ سابق کھلاڑیوں کو پہلے نچلی سطح پر کوچنگ کرنے کا کہا جائے اور جب وہ وہاں کامیاب ہوجائیں تو ان کوچز کو پاکستان انڈر 19 اور پھر پاکستان شاہینز کا کوچ بنایا جائے ، ایک بار جب کوئی کوچ ان تمام مراحل پر کامیاب ہو تب اسے قومی ٹیم کا کوچ بنانے پر غور کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
اعدادو شمار کے لحاظ سے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ کا خراب ترین بیٹنگ یونٹ قرار
-
’پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ‘، عرفان پٹھان کا انگلش کرکٹرز کیخلاف سخت زبان کا استعمال
-
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
-
مصباح الحق نے رضوان کی جگہ صائم ایوب کو بطور اوپنر کھلانے کی حمایت کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کی میزبانی کرنے والا نیویارک کا سٹیڈیم تیار
-
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا ‘ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
-
سچن ٹنڈولکر کے قریب ترین سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.