کرک مندر پشاور میں حملہ ملک میں مذہبی افرا تفری پھیلانے کا شاخسانہ ہے ،حافظ طاہر محمود اشرفی

اسلام میں اس کی کسی طرح بھی اجازت نہیں ہے ،تمام اقلیتوں کو آ ئین کے مطابق حقوق حاصل ہیں ،معاون خصوصی وزیراعظم

جمعہ 1 جنوری 2021 19:45

کرک مندر پشاور میں حملہ ملک میں مذہبی افرا تفری پھیلانے کا شاخسانہ ..
کرمانوالہ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2021ء) کرک مندر پشاور میں حملہ ملک میں مذہبی افرا تفری پھیلانے کا شاخسانہ ہے اسلام میں اس کی کسی طرح بھی اجازت نہیں ہے تمام اقلیتوں کو آ ئین کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں ۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے اوکاڑہ کے ایک علمائ کے وفد سے ملاقات میں کیا وفد کی قیادت صاحبزادہ شکیل الرحمٰن قاسمی نے کی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ علمائے کرام کی ذمیداری ھے کہ ملک میں امن سلامتی اور بھائی چارے کی فضا قائم کریں امن دشمن قوتوں کو کسی طرح بھی کوئی موقع نہ دیا جائے حافظ طاہر محمود اشرفی نے پشاور میں ہونے والے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی انھوں نے کہا کہ پشاور واقع کے ملزمان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انھوں نے کہا کہ اقلیتوں کو وہ تمام آ ئینی مذھبی حقوق حاصل ہیں جو ہمارا دین اورقانون دیتا ہے انھوں نے کہا کہ مذھبی منافرت سے آ پس کے تعلقات میں دوری ھوتی ھے اورسب سے بڑھ کر ملکی ترقی رک جاتی ہے اس وقت ملک میں بھائی چارہ قائم کرنے کی ضرورت ہے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی حکومت ذمہ داری ادا کرے گی ہم ملک کو صحیح اسلامی اسٹیٹ بنانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس میں تمام اقلیتیں آذادی کے ساتھ اپنی زندگیاں بسر کرسکیں انھوں نے کہا کہ عمران خان اپنی آئینی مدت پوری کریں گے انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کے رہنما ا پنی ا پنی بولیاں بول رہے ہیں پی ڈی ایم اپنے انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے انھوں نے کہا کہ گیارہ جماعتوں کے نظریات رکھنے والے کیسے ایک ساتھ چل سکتے ہیں سب کے اپنے اپنے پلان ھیں انھوں نے کہا کہ ان جماعتوں کے اندر بھی اختلافات سامنے آ رہے ہیں انھوں نے کہا کہ 31دسمبر گزر گیا اور ان شائ اللہ 31 جنوری بھی اسی طرح گزر جائے گا۔