بہاولپور میں پی ڈی ایم کی ریلی کے باعث شدید ٹریفک جام، عوام کومشکلات کا سامنا

اتوار 3 جنوری 2021 18:40

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2021ء) بہاولپور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے ریلی نکالی گئی ، ریلی کے شرکا کی آمد کے باعث بہاولپور شہر میں ستلج پل، ٹول پلازہ سمیت مختلف مقامات پر شدید ٹریفک جام رہا۔

(جاری ہے)

اس دور ان پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا قافلہ ستلج پل ٹول پلازہ کے مقام پر کارکنوں کے ساتھ موجود تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی ریلی علی حیدر گیلانی کی قیادت میں ٹول پلازہ کی طرف گامزن تھے، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر مخدوم احمد محمود بہاولپور ایئر پورٹ پہنچے۔