کراچی، مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران منشیات وگٹکا فروش ،گداگراور بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم سمیت29ملزمان گرفتار،قبضے سے اسلحہ،منشیات، موٹرسائیکلیں،گٹکا،چھالیہ ودیگر سامان برآمد

اتوار 3 جنوری 2021 22:40

ًکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2021ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران منشیات وگٹکا فروش ،گداگراور بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم سمیت29ملزموں کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ،منشیات، موٹرسائیکلیں،گٹکا،چھالیہ ودیگر سامان برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق رسالہ، نبی بخش، بغدادی، چاکیواڑہ، کھارادر، میٹھادر، کلاکوٹ اور کلری پولیس کارروائیوں کے دوران 14 ملزمان خلیل،جمیل، محمد سعید ، ریاج عرف راجو، مبشر ، اکبر علی، محمد طلحہ، غلام سرور عرف گڈ،کمال ، محمد فراز، کشور، بخت شامن،محمد شیرازاور محمد امین کو گرفتارکرکے ساڑھے تین کلو 25 گرام چرس،2 پستول،چائنا پٹاخے، گٹکا/ماوا چھالیہ، 2 موبائل فونز،6 بوتل شراب اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

گلشن معمار پولیس نے ڈکیت اظہر کو گرفتارکرکے اسلحہ،شہری سے چھینا گیا موبائل اور سہراب گوٹھ تھانے کی حدود سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی،جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔صدر پولیس نے دو ملزمان رحیم عرف رجیش اور شنکر لال عرف سنتوش عرف فقیر لال کو گرفتارکرکے اسلحہ،نقدی اور موبائل فون برآمد کرلیا۔قائد آباد پولیس نے دو ملزمان لیاقت علی اور ذاکر کو گرفتارکرکے اسلحہ،موبائل فونز ،نقدی ودیگر سامان برآمد کرلیا۔

مدینہ کالونی پولیس نے 3 ملزمان محمد نصیر،ندیم عرف ٹنکی اور بابرکو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔سعید آباد پولیس نے گٹکا فروش احتشام اور2 گداگرعمران اور پریتم کو گرفتار کر کے گٹکا برآمد کرلیا۔ الفلاح پولیس نے ایک ملزم شیر علی کو گرفتارکرکے اسلحہ ،موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد کرلیا،جبکہ ساتھی ندیم فرار ہوگیا۔عزیزآباد پولیس نے گٹکا فروش رفیق کو گرفتارکرکے گٹکا برآمد کرلیا۔سہراب گوٹھ پولیس نے ایک گٹکا ماوا فروش سہیل افضل کو گرفتار کرکے 90 کلو گرام چھالیہ برآمد کرلی۔مبینہ ٹاو ٴن پولیس نے گیارہ سالہ بچے محمد اسماعیل سے بدفعلی کرنے والے ملزم محمد حنیف کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا