ملک بھر میں 26 نومبر سے بند ہونیوالے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھلنا شروع ہوگئے

منگل 12 جنوری 2021 14:05

ملک بھر میں 26 نومبر سے بند ہونیوالے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھلنا شروع ..
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) ملک بھر میں 26 نومبر سے بند ہونیوالے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھلنا شروع ہوگئے ہیں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد اساتذہ اور سٹاف کو سکولوں میں حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ 18 جنوری سے میٹرک اور انٹر کلاسز کا آغاز کیا جارہا ہے اور 25 جنوری سے نرسری سے آٹھویں جماعت تک کے بچوں کو سکول آنے کی ہدایت کی گئی ہے اسی طرح یکم فروری سے جامعات کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے اساتذہ اور عملہ سے کہا گیا ہے کہ وہ سکول کھلنے پر کرونا وائرس سمیت دیگر بیماریوں سے بچاؤکیلئے حکمت عملی تیار کریں تاکہ بچوں کو مہلک وبائ سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :