فارم ڈی کا7جنوری کو ملتوی ہونے والا انٹری ٹیسٹ اب 14جنوری کو ہوگا

منگل 12 جنوری 2021 17:17

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء)وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹرسیداخلاق حسین کے مطابق داخلہ2021(صبح)فارم ڈی کا 7جنوری کو ملتوی ہونے والاانٹری ٹیسٹ اب بروز جمعرات 14جنوری2021 کوبی ایس سی بلاک اور اکیڈمک بلاک(نئی بلڈنگ) میں صبح10:30 بجے ہوگا۔

(جاری ہے)

انٹری ٹیسٹ میں شرکت کیلئے امیدواران 9:30بجے تک Covid-19کی ایس او پیز کے ساتھ شریک ہوں اور اپنے ہمراہ کسی کو ساتھ نہ لائیں۔