پاکستان اور ترکی کے مابین تعلیمی شعبہ میں دو طرفہ تعاون کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا

بدھ 13 جنوری 2021 13:20

پاکستان اور ترکی کے مابین تعلیمی شعبہ میں دو طرفہ تعاون کے حوالے سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2021ء) پاکستان اور ترکی کے مابین  تعلیمی شعبہ میں دو طرفہ تعاون کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔اس سلسلے میں وزارتِ خارجہ میں بدھ کو مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں موجود تھے ۔پاکستان کی طرف سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور ترکی کی جانب سے ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے مفاہمتی دستاویزات پر دستخط کئے ۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،وفاقی سیکرٹری تعلیم  فرح حامد اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔