ْ وادی لیپہ کی ایک ہی پکار ’’پیپلزپارٹی کا ٹکٹ کا اصل حقدار شوکت جاوید میر،شوکت جاوید میر

بدھ 13 جنوری 2021 15:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) وادی لیپہ کی ایک ہی پکار ’’پیپلزپارٹی کا ٹکٹ کا اصل حقدار شوکت جاوید میر،شوکت جاوید میر‘‘چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ،صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر وادی لیپہ کی عوام کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے مطالبہ پورا کریں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حلقہ 7وادی لیپہ کی عوام نے وفاقی اور آزادکشمیر پیپلزپارٹی کی قیادت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شوکت جاوید میر نے ہمیشہ وادی لیپہ سمیت آزادکشمیر کی عوام کی بات کی ہے ،وہاں لیپہ ٹنل ہو یا پھر کوئی بحران شوکت جاوید میر ہمیشہ فرنٹ لائن پر موجود رہے ہیں ۔

اُنہوں نے کہا کہ موسم سرما میں جب وادی لیپہ میں برف باری کے باعث زمینی رابطہ مظفرآباد سے منقطع ہوجاتا ہے تو شوکت جاوید میر اپنی عوام کے ساتھ وادی لیپہ میں موجود رہتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ کا اصل حقدار شوکت جاوید میر ہیں ،جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اِس مرتبہ حلقہ7وادی لیپہ کا ٹکٹ شوکت جاوید میر کو دے کر عوام کا مطالبہ اور دیرانہ خواہشات کو پورا کریں۔اُنہوں نے آزادکشمیر پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ شوکت جاوید میر کو ٹکٹ دلانے کیلئے اپنا نظر کرم فرمائیں۔