آزادکشمیر الیکشن کمیشن کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے 2021کے انتخابات کی تیاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا

بدھ 13 جنوری 2021 19:33

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کوٹلی نے آزاد کشمیر میں 2021کے آمدہ انتخابات کی تیاریوں کا سلسلہ شروع کر دیااس سلسلہ میںڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم خان کی صدارت میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن 2021 شناختی کارڈزکی اجرائیگی،ووٹرلسٹوںکی تیاری کے حوالہ سے اجلاس منعقدہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراجہ فاروق اکرم خان،اسسٹنٹ کمشنرکوٹلی راجہ طارق محمودخان،اسسٹنٹ کمشنرنکیال عمرفاروق،اسسٹنٹ کمشنردولیاجٹاںبنش جرال، اسسٹنٹ کمشنرکھوئیرٹہ سیدنسیم شاہ،اسسٹنٹ کمشنرچڑہوئی فیض عالم،ڈائریکٹرنادرہ سردارمحمدشہپال، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ منصف داد خان ،انفارمیشن آفیسرسردارمحمداکمل خان و دیگر متعلقین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم خان نے کہاکہ یکم مارچ 2021تک 18سال کی عمر کے شہری شناختی کارڈ بنوا کر ووٹر لسٹ میں اپنے ووٹ کا اندراج کروا سکیں گے اس موقع پر انہوں نے زور دیا کہ آزادکشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی کا ہر شہری بھی شناختی کارڈ بنوا کر ووٹ کا اندراج یقینی بنائے ہر شہری ووٹر فہرست میں اپنا نام شامل کروا کر اپنا حق رائے دہی استعمال حاصل کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ووٹر فہرست میں نام کے اندراج کے لیے کوالیفائی تاریخ یکم مارچ 2021 ہے ووٹ کا اندراج مستقل پتہ کی بنیاد پر ہو گااس سلسلہ میں حلقہ پٹواری اور ٹیچر حضرات ملکر یہ پراسیس مکمل کریں گے۔