مشیر داخلہ نے مریم اورنگزیب کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں جھوٹا اور ہتک آمیز الزام لگایا، اپنا بیان واپس لیں، شہزاد اکبر کا ہرجانے کے نوٹس میں مؤقف

Shehryar Abbasi شہریار عباسی بدھ 13 جنوری 2021 20:45

مشیر  داخلہ نے مریم اورنگزیب کو 50  کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2021ء) مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی جانب سے بھجوائے گئے ہرجانے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مریم اورنگزیب نے جھوٹے بیانات دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ مریم اورنگزیب نے آج نیوز کانفرنس میں جھوٹا اور ہتک آمیز بیان دیاہے۔

مریم اورنگزیب اپنے بیانات پر غیر مشروط معافی مانگیں ۔

(جاری ہے)

ہرجانہ نوٹس میں کہا گیا کہ مریم اورنگزیب مجھ سے متعلق تک آمیز بیان واپس لیں ۔ مریم اورنگزیب کا بیان جھوٹا اور بے بنیاد ہے ۔براڈ شیٹ کے سی ای او کی بار بتا چکے ہیں شہزاد اکبر دیانتدار آدمی ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے موجودہ اینٹی کرپشن مہم کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے۔رپورٹ کے مطابق شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔ واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے شہزاد اکبر پر الزام لگایا کہ انہوں نے براڈشیٹ سے پچاس فیصد کمیشن لینے کی کوشش کی تھی۔