عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ایک ہفتے کے دوران قیمت 4 فیصد بڑھ گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

Shehryar Abbasi شہریار عباسی بدھ 13 جنوری 2021 22:42

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2021ء) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جای ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے ۔ عالمی منڈی میں ایک ہفتے کے دوران قیمت 4 فیصد بڑھ گئی ہے جس کے بعد پاکستان ميں پیٹروليم منصوعات کی قيمتوں ميں اضافے کا خدشہ ہے۔ عالمی مندی میں خام تیل کی قیمت 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ايک ہفتے کے دوران 2 ڈالر اضافے کے بعد فی بيرل کی قيمت 57 ڈالر 25 سینٹ ہوگئی ۔ عالمی ماہرین کے مطابق خام تیل کی پیداوار ميں کمی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ ہفتے تیل کی پیداوار میں 80 لاکھ بیرل کمی ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 15 روز کیلئے مقرر کی جاتی ہیں، 16 جنوری سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔ اس سے قبل یکم جنوری کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :