Live Updates

براڈشیٹ کیس میں نواز شریف واقعی سرخرو ہوئے ہیں، عامر لیاقت

براڈ شیٹ انگریزی میں ہے، اور انگریزی میں جس چیز کا بھی فیصلہ آئے، نواز شریف ہمیشہ سرخرو ہوتے ہیں، پی ٹی آئی رہنما کا دلچسپ تبصرہ

Shehryar Abbasi شہریار عباسی بدھ 13 جنوری 2021 23:43

براڈشیٹ کیس میں نواز شریف واقعی سرخرو ہوئے ہیں، عامر لیاقت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ براڈشیٹ کیس میں نواز شریف واقعی سرخرو ہوئے ہیں، کیونکہ براڈ شیٹ انگریزی میں ہے، اور انگریزی میں جس چیز کا بھی فیصلہ آئے، نواز شریف ہمیشہ سرخرو ہوتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں حنا پرویز بٹ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ انگریزی میں جو چیز بھی ہو نواز شریف اس میں سرخرو ہوتے ہیں۔

اگر یہ اردو میں ہوتا تو وہ سرخرو نہ ہوتے۔

(جاری ہے)

عامر لیاقت نے مزید کہا کہ براڈ شیٹ انگلش میں اور جو بھی دستاویز انگریزی میں ہو نواز شریف اس میں سرخرو ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ عجیب و غریب بیانات دیتے ہیں، عمران خان نے اپنے کسی ترجمان کو کوئی ٹاسک نہیں دیا۔ مریم نواز اوٹ پٹانگ بیانات دیتی ہیں، ہمارے ترجمان ایسے بیانات نہیں دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ایک عالم دین کا احتساب کیسے ہوہسکتا، میں ان کو کہنا چاہوں گا کہ میرے امیرالمومنین ، خلیفہ ثانی سیدنا عمر فاروقؓ کا اگر احتساب ہو سکتا ہے، ان سے چادروں کا سوال کیا جاسکتا ہے تو مولانا فضل الرحمان کس کھیت کی مولی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات