ْزارااکبر برطانیہ میں کوروناکی نئی لہر میں شدت آنے کے باعث ایک بار پھرگھرمیں محصورہو گئیں

کورونا وباء کے باعث بے پناہ ہلاکتیں ہو رہی ہیں اور ہر طرف خوف کا عالم ہے ‘ اداکارہ کی گفتگو

جمعرات 14 جنوری 2021 12:44

ْزارااکبر برطانیہ میں کوروناکی نئی لہر میں شدت آنے کے باعث ایک بار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) برطانیہ میں مقیم نامور اداکارہ زارااکبر کوروناکی نئی لہر میں شدت آنے کے باعث ایک بار پھرگھرمیں محصورہو گئیں۔ اداکارہ زارااکبراپنے ایک پراجیکٹ کے سلسلہ میں لندن میں مقیم ہیں اور حالیہ دنوںمیں کوروناوباء کی دوسری لہر میں شدت آنے کے بعد اپنے گھرسائوتھ ہال میں محصورہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

زارا اکبر نے بتایا کہ کورونا وباء کے باعث بے پناہ ہلاکتیں ہو رہی ہیں اور ہر طرف خوف کا عالم ہے ۔صرف ضروری خریداری کے لئے باہر جاتی ہوں اور زیادہ تر وقت گھر میں ہی گزرتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان ،اپنے گھروالوں اور دوستوںکی بہت یاد آتی ہے اورمیںان کی یادوں کے سہارے ہی اپنے دن گزاررہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ جلد پاکستان واپس آکر شوبز سر گرمیوں کا آغاز کروں گی ۔