2017 سے مسلم لیگ ن اور پی پی کے فارن فنڈنگ کے حوالے سے پٹیشن دائر کر رکھی ہے، فرخ حبیب

اسکروٹنی کمیٹی کو الیکشن کمیشن نے 6 ہفتے کا وقت دیا گیا تھا، کمیٹی کے پاس 5 نومبر 2020 تک کی ڈیڈ لائن تھی لیکن تاحال معاملہ زیر التوا ہے، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 15 جنوری 2021 16:29

2017 سے مسلم لیگ ن اور پی پی کے فارن فنڈنگ کے حوالے سے پٹیشن دائر کر رکھی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے کہا ہے کہ 2017 سے مسلم لیگ ن اور پی پی کے فارن فنڈنگ کے حوالے سے پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الیکشن کمیشن کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 24 ستمبر 2020 کو ایک تحریری آڈر جاری کیا تاہم پی پی اور ن لیگ سکرونٹی کمیٹی کو مانگا گیا ریکارڈ جمع نہیں کروا رہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کو الیکشن کمیشن نے 6 ہفتے کا وقت دیا گیا تھا، کمیٹی کے پاس 5 نومبر 2020 تک کی ڈیڈ لائن تھی لیکن تاحال معاملہ زیر التوا ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ پی پی کے سربراہان نے انفرادی طور پر یو ایس میں این آر او حاصل کرنے کے لیے لوبیسٹ کو ہائر کیا ہوا تھا،نواز شریف نے مبینہ طور پر اسامہ بن لادن سے پیسے لے کر بینظیر کی حکومت کو گرایا تھا۔