کرپشن کنگ ملک سے باہر مزے کررہے ہیں،ان کے چیلے یہاں واویلا کر رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

جمعہ 15 جنوری 2021 21:36

کرپشن کنگ ملک سے باہر مزے کررہے ہیں،ان کے چیلے یہاں واویلا کر رہے ہیں: ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہاہے کہ کرپشن کنگ ملک سے باہر مزے کررہے ہیںاوران کے چیلے یہاں واویلا کر رہے ہیں-ملک کو لوٹا اور باہر بھاگ گئے یہ کہاں کی سیاست اور عوام کی خدمت ہی لوٹ مار کرنا اور اقامے لینا مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کی گھٹی میں پڑا ہوا ہی-انہوںنے کہاکہ ماضی میں کرپشن کے مینار کھڑے کرکے اربوں کی لوٹ مار کی گئی- منصوبوں میں عوام کی ضرورت کی بجائے مالی مفاد کو مد نظر رکھنے والا جعلی خادم اعلیٰ کی منی لانڈرنگ کی ہوش روبا داستانیںبچے بچے کی زبان پر ہیں-کل کے شیر آج گیڈر بنے ہوئے ہیں -وزیراعظم عمران خان کی ایماندار قیادت کے سامنے ان کی حیثیت بونوں جیسی ہی-انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کرپشن اور کورونا سے نمٹنے کے لئے پر عزم ہیں-کورونا کے دوران بروقت اور عوام دوست فیصلوں کے مثبت اثرات کو دنیا بھر میں سراہا گیا-پنجاب میں کورونا کے مجموعی کیسوں کی تعداد 147,292 تک پہنچ چکی ہی-24 گھنٹے میں کورونا کی767 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 25 مریض جاں بحق ہوئے ہیں-کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 4,348 ہو چکی ہی-24 گھنٹے کے دوران 14,411 ٹیسٹ کئے گئے اوراب تک 2,655,241 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں-