بالاکوٹ پر فضائی حملے سے پہلے بھارتی سرکار کیا خواب دیکھتی رہی؟ بھارتی اینکر کی لیک چیٹ نے کچا چٹھا کھول دیا

23 فروری 2019 کو ارنب گوسوامی نے پارٹھی داس کو واٹس ایپ پر پیغام بھیجا کہ ’ کچھ بڑا ہو گا ‘ اس بار کچھ اہم کام کیا جائے گا،عام حملے سے بڑا اور عین اسی وقت کشمیر میں بھی کچھ بڑا ہو گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 16 جنوری 2021 14:14

بالاکوٹ پر فضائی حملے سے پہلے بھارتی سرکار کیا خواب دیکھتی رہی؟ بھارتی ..
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 جنوری 2021ء) : ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی اور بی اے آر سی کے سابق سی ای او پرتھ داس گپتا نے سوشل میڈیا پر واٹس ایپ چیٹ لیک کر دی ہے۔500 صفحات پر مشتمل اس چیٹ میں بہت سی حیرت انگیز باتیں سامنے آئی ہیں۔بالاکوٹ پر فضائی حملے سے پہلے بھارتی سرکار کیا خواب دیکھتی رہی،سب کچا چٹھا کھل گیا۔بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کی لیک ہونے والی واٹس ایپ چیٹس نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

23 فروری 2019 کو ارنب گوسوامی نے پارٹھی داس کو واٹس ایپ پر پیغام بھیجا کہ ’ کچھ بڑا ہو گا ‘۔انہوں نے مزید کہا کہ نہیں جناب! پاکستان، اس بار کچھ اہم کام کیا جائے گا۔ پارٹھی داس نے سوال کیا کہ کیا یہ داؤد کے بارے میں ہے۔انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ حملہ ہو گا یا اس سے زیادہ ؟۔

(جاری ہے)

ارنب گوسوامی نے جواب دیا کہ عام حملے سے بڑا اور عین اسی وقت کشمیر میں بھی کچھ بڑا ہو گا۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 14 فروری کو ایک کار خود کش دھماکے میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے جس کا الزام بھارت نے براہ راست پاکستان پر عائد کیا تھا۔ پلوامہ واقعے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوئی اور 26 فروری کی رات بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بالاکوٹ کے قریب نصب ہتھیار پھینکتے ہوئے بھاگ نکلے تھے۔

جس کے بعد بدھ کی صبح 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے جبکہ ایک بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پاک فوج نے ابھی نندن کو مشتعل ہجوم سے بچایا اور حراست میں لے لیا تھا۔ بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی گرفتاری کے بعد سے بھارتی میڈیا میں یہ چرچا تھا کہ پاکستان اب پائلٹ کی رہائی کے لیے بھارت کے سامنے شرائط رکھے گا ، بھارتی حکومت نے مؤقف دیا کہ ہم کسی قسم کی شرائط ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

لیکن جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ ہم بھارتی پائلٹ کو امن کے فروغ کے لیے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے کو نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ عالمی سطح پر بھی خوب سراہا گیا تھا۔جمعہ کے روز یکم مارچ کو بھارتی پائلٹ ابھینندن کو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔