ذ*گزشتہ برس مافیاز نے خوب مال کمایا اب بھی ان کا راج ہے،سینیٹر سراج الحق
[ پی ٹی آئی سے بہتری کی توقع خام خیالی ، عوام اب وزیراعظم کے وعدوں اور دعوؤں پر ایک لمحے کے لیے بھی اعتماد کرنے کو تیار نہیں ,وزیر اعظم نے حکومت کا آغاز ہی اپنے نظریہ کی نفی اور یوٹرن سے کیا،سونامی اب ناکامی ، بدنامی کے بعد بے رحمی کا نشان بن چکا ہے بھارتی اینکر کی واٹس ایپ لیک سے انڈیا کا شرمناک چہرہ ایک دفعہ پھر پوری دنیا کے سامنے آگیا، عالمی برادری پلوامہ ڈرامہ کا نوٹس لے پاکستانی حکمران نئی دلی کے خلاف مدافعانہ حکمت عملی تبدیل کرکے مودی کو اسی کی زبان میں جواب دیں،امیر جماعت اسلامی
اتوار 17 جنوری 2021 20:00
(جاری ہے)
عالمی برادری پلوامہ ڈرامہ کا نوٹس لے۔ پاکستانی حکمران نئی دلی کے خلاف مدافعانہ حکمت عملی تبدیل کرکے مودی کو اسی کی زبان میں جواب دیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میںملتان سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی پارٹیوں کے سابقہ امیدواران سے ملاقات میں کیا ۔ اس موقع پر رانا ساجد اسماعیل ، رائے سلیم کھرل ، آصف علی راجپوت نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان ، جس کاسراج الحق نے خیر مقدم کرتے کہاکہ جماعت اسلامی ایک مکمل جمہوری ، نظریاتی اور پروگریسو جماعت ہے جس کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں ۔ ملک کے لیے جماعت اسلامی ہی بہترین آپشن ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دئیے۔سال کے آغاز پر ہی پٹرولیم مصنوعات اور بنیادی عوامی ضرورت کی اشیاء میں اضافہ کر دیا اور یہ سب کچھ آئی ایم ایف کے فرمودات کی تابعداری کا نتیجہ ہے جس سے حکومت قرض کی اگلی قسط کے حصول کے لیے ترلے لے رہی ہے۔ ایک طرف جناب وزیراعظم خوشحالیوں اور کامیابیوں کی نویدیں سنا رہے ہیں دوسری طرف غیر ملکی اداروں ، ممالک اور کمپنیوں تک سے قرض پر قرض لیا جارہا ہے۔ ادارے تباہ ہوگئے اور عوام سڑکوں پر ہیں۔ پی آئی اے ملک کا فخر تھی ماضی کی حکومتوں نے اس کی اینٹ اینٹ اکھاڑی موجودہ حکومت نے پوری عمارت کو ہی زمین بوس کردیا۔ اب ہمارے طیاروں کو بھی باہر روک لیا جاتا ہے۔ امیر جماعت نے کہا کہ پی ٹی آئی سے تبدیلی کی توقع عبث ہے۔ عوام اب وزیراعظم کے دعوؤں پر پریشان ہو جاتے ہیں کہ خدانخواستہ کوئی نئی آفت آسکتی ہے۔ پچھلے برس وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے دعوے کیے تھے کہ خوشحالی آئے گی۔ پاکستان کی تاریخ میں شاید سب سے زیادہ بحران اور سکینڈلز پچھلے برس ہی آئے۔اس سال کے آغاز پر وزیراعظم نے پھر اسی خوشحالی کا دعویٰ کیا ہے عوام فکر مند ہیں کہ اب خدانخواستہ مزید کس امتحان سے گزرنا پڑے گا۔ قوم جان چکی ہے کہ یہ حکومت جو مختلف پارٹیوں اور ماضی کے ڈکٹیٹر سے مستعار لیا گیا سیٹ اپ ہے سے بہتری کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے سوال کیا کہ ملک کو ایڈہاک بنیادوں پر کب تک چلایا جا سکتا ہے۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی نالائقی، نااہلی، عوام دشمنی اور جھوٹ پوری طرح آشکار ہو گئے۔ موجودہ سیٹ اپ بھی ماضی کا تسلسل ہے۔ اب حکمرانوں کو مزید ڈھیل نہیں دیں گے۔قرآن و سنت کی روشنی میں بننے والی حکومت ہی عام آدمی کے حقوق کا تحفظ کر سکتی ہے۔ جماعت اسلامی کی جدوجہد نظام کو تبدیل کرنے کے لیے ہے۔سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ بھارت کی پلوامہ دھماکے میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کاپاکستان پر الزام لگانے کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوٹ گیا ۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ بھارت کے پاکستان کے خلاف گھنائونے الزامات لگانے والی مودی سرکار کے خلاف اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل اور دنیا بھر کے سفارت کاروں کو آگاہ کرے اور وزارت خارجہ اس حوالے سے پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیروں کو اس کی تفصیلات سے آگاہ کرے، یہ پاکستان کے لیے بہت اچھا موقع ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی پاکستان کے خلاف ہر معاملے میں ہرزہ سرائی چور مچائے شور کے مترادف ہے ۔ بھارت جہاں مقبوضہ کشمیر میں مظلوم و محصور کشمیریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہاہے ، وہیں خود بھارت کے اندر مسلمان ، سکھ ، نچلی ذات کے ہندئوں کے خلاف مظالم ڈھائے جارہے ہیں ۔ عالمی برادری کو اس کا بھی نوٹس لینا چاہیے ۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اقوام عالم کو مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹس دی رہی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.