یونیورسٹی آف لورالائی کا ٹیچنگ پوسٹوں کے مختلف کیڈرز کی آسامیوں کااعلان

پیر 18 جنوری 2021 21:46

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2021ء) یونیورسٹی آف لورالائی نے ٹیچنگ پوسٹوں کے مختلف کیڈرز میں لیکچرار،اسسٹنٹ پروفیسر،ایسو سی ایٹ پروفیسرز کے اسامیوں کااعلان کردیا عوامی حلقوں نے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک انتہاہی اچھا اقدام ہے لیکن اس سے قبل بھی لورالائی کے اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی حق تلفیاں کیں گئیں سب سے پہلے حق علاقہ کے پڑھے لکھے نوجوانوں کا ہے انہوںنے مطالبہ کیا ہے کہ ان پوسٹوں پر لورالائی سمیت بلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے کیونکہ لورالائی کے نوجوان اس وقت پاکستان کے اچھی رینکنگ اداروں سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں لئیے بیروز گار پھر رہے ہیں عوامی حلقوں نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف لورالائی یونیوسٹی کیا ہے کہ ان پوسٹوں پر مقامی نوجوانوں کو ترجیح دینی چائیے۔

(جاری ہے)

تاکہ یہاں کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار مل سکے کیونکہ ماضی میں بھی یہاں کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی حق تلفی کر کہ دیگر صوبوں کے نوجوانوں کو ان پوسٹوں پر تعینات کیا گیا جوکہ علاقے کے نوجوانوں کے ساتھ ظلم ہے ماضی کی طرح لورالائی اور بلوچستان کے نوجوانوں کی حق تلفیاں کی گئی تو ہم عدالت سے بھی رجوع کریں گی