
اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو داخلہ فیس آن لائن جمع کرانے کی سہولت فراہم کردی گئی
منگل 19 جنوری 2021 13:29

(جاری ہے)
بنک کے واپس کردہ چالان(سٹوڈنٹ کاپی)کے ساتھ ایڈریس لیبل لگا ہوا ہے اِسے چالان سے الگ کرلیں۔چالان کی "یونیورسٹی کاپی" کو اپنے مکمل شدہ داخلہ فار م کے ساتھ لف کریں اور کسی لفافے میں ڈال کر چالان فارم سے جدا کیا ہواایڈرس لیبل اِس پر چسپاں کردیں۔
یہ لفافہ اپنے قریبی پوسٹ آفس میں جاکر رجسٹری کروائیں ا ور رسید حاصل کریں۔واضح رہے کہ داخلے کے امیدواروں کو رجسٹری کے پیسے پوسٹ آفس کو نہیں دینے یہ پیسے پہلے ہی یونیورسٹی پوسٹ آفس کو دے چکی ہے۔علاوہ ازیں طلبہ کو جاز کیش ، ایزی پیسہ اور یو پیسہ کی موبائیل ایپUSSD#786*سٹرلنگ/ریٹیلر ایجنٹ/فرنچائز اور موبی لنک ، ٹیلی نار ، یو بینک کی برانچز کے ذریعے بھی داخلہ فیس جمع کرانے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔اِس سہولت میں طلبہ کو بہترین ڈیٹا بنڈل فراہم کیا جائے گا۔ انہیں اضافی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی ۔ مزید تفصیلات کے لئے طلبہ یونیورسٹی کے قریب ترین علاقائی دفتر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پی ایچ ڈی ، ایم فل، ایم ایس/ایم ایس(آنرز)، بی ایس(فیس ٹو فی) میرٹ بیسڈ پروگرامز ہیں، نئے طلبہ مجوزہ طریقہ کار کے مطابق داخلہ فارم مکمل کرکے متعلقہ شعبہ جات کو 15۔فروری تک ارسال کریں گے جبکہ اِن پروگرامز کے جاری طلبہ اگلے سمسٹر کی فیس 26۔فروری تک جمع کراسکیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرضیاءالقیوم کی خصوصی ہدایت پر داخلوں کے خواہشمند افراد کو رہائش گاہوں کے قریب ترین مقامات پر مستفید کرنے کے لئے ملک بھر میں یونین کونسل سطح پر'پراسپیکٹس سیل پوائنٹس' بھی قائم کردئیے گئے ہیں۔ ملک کے کسی بھی کونے میں رہائش پذیر داخلے کے خواہشمند افراد اپنے قریب ترین پوائنٹ سے داخلہ فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ان مراکز کے ایڈریسسز یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر موجود "پراسپیکٹس سیل پوائنٹس"لنک سے چیک کئے جاسکتے ہیں۔ داخلہ فارم اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس، ملک کے مختلف شہروں میں قائم یونیورسٹی کے 54۔ علاقائی دفاتر اور 100سے زائد رابطہ دفاتر سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔داخلوں کے خواہشمند امیدواروں کو پروگرامز کی اہلیت ،تعلیمی طریقہ کار اور دیگر تفصیلات جاننے کے لئے متعلقہ پراسپیکٹس ملاحظہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
ورچوئل یونیورسٹی وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب میں شامل
-
نسٹ کے محقق نے پانی صاف کرنے اور توانائی پیدا کرنے والا نیا نظام تیار کر لیا
-
کراچی ، بارہویں جماعت آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان
-
پشاور بورڈ‘ گیارویں جماعت کے 44 فیصد طلبہ پاس، 56 فیصد فیل
-
ورچوئل یونیورسٹی کا مفت آن لائن کورسز کا آغاز
-
ورچوئل یونیورسٹی میں ضرورت پر مبنی سکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مقیم طلبہ کیلئے 120 ملین روپے کے خصوصی ریلیف پیکج کی منظوری
-
مائیکروسافٹ اور نذیر حسین یونیورسٹی کے درمیان جدید کمپیوٹر کورسز کی تربیت کا معاہدہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا خصوصی ریلیف پیکج ،میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے مجبور طلبہ کی سمسٹر خزاں کی فیس معاف کر دی
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
ایم ڈی کیٹ امتحان 5 اکتوبر کو ہوگا،فیصل آباد ڈویژن میں طالبات کے لیے 2 ، طلبہ کیلئے ایک امتحانی مرکز قائم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.