Live Updates

تحریک انصاف نے صرف پاکستانیوں سے فنڈ اکٹھا کیا جس پر ہمیں فخر ہے . شہباز گل

پی ٹی آئی نے کوئی پیسہ کسی غیر ملکی سے نہیں لیا ہم نے ایک ایک اکاﺅنٹ کا حساب دیا اور 40 ہزار دستاویزات جمع کروائیں.وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا بیان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 19 جنوری 2021 16:47

تحریک انصاف نے صرف پاکستانیوں سے فنڈ اکٹھا کیا جس پر ہمیں فخر ہے . شہباز ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 جنوری ۔2021ء) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے صرف صرف پاکستانیوں سے فنڈ اکٹھا کیا جس پر ہمیں فخر ہے . شہباز گل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کوئی پیسہ کسی غیر ملکی سے نہیں لیا پی ٹی آئی نے ایک ایک اکاﺅنٹ کا حساب دیا اور 40 ہزار دستاویزات جمع کروائیں.

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے صرف پاکستانیوں سے فنڈ اکٹھا کیا جو کہ باعثِ فخر ہے معاون خصوصی نے کہا کہ جب الیکشن کمیشن نے آپ لوگوں سے حساب پوچھا تو آپ نے جواب دیا، ہمارے ہاں ریکارڈ رکھنے کا رواج نہیں تھا، جواب تو اب آپ سے لیں گے.

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کارکنان الیکشن کمیشن کے باہر پہنچنا شروع ہو گئے پی ڈی ایم آج الیکشن کمیشن کے باہر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی.

مسلم لیگ (ن )کی راہنما مریم نواز، غفور حیدری، محمود خان اچکزئی سمیت دیگر راہنما مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے جہاں سے وہ قافلے کی صورت میں الیکشن کمیشن جائیں گے. پیپلز پارٹی راہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مطالبات تیار کر لیے ہیں گئے ہیں ثابت ہوگیا پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ ہوئی ہے جس کا پی ٹی آئی نے اعتراف بھی کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ایجنٹ کرتا ہے اس کا ذمہ دار پرنسپل ہوتا ہے تمام مطالبات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے جائیں گے.                                                                                           
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات