رحمن ملک کی الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس میں جلد فیصلہ کرنے کی اپیل

الیکشن کمیشن جتنا فیصلہ کرے گا قوم اتنی ہی جلدی بہتری کی طرف جائیگی، میڈیا سے گفتگو

منگل 19 جنوری 2021 19:12

رحمن ملک کی الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس میں جلد فیصلہ کرنے کی اپیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمن ملک نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے فارن فنڈنگ کیس میں جلد فیصلہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن جتنا فیصلہ کرے گا قوم اتنی ہی جلدی بہتری کی طرف جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمن ملک نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے فارن فنڈنگ کیس میں جلد فیصلہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن جتنا فیصلہ کریگاقوم اتنی ہی جلدی بہتری کی طرف جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی خلفشار جاری رہی تو جمہوریت کا مستقبل ٹھیک نہیں دیکھتا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ثبوت دستاویزات الیکشن کمیشن کے سامنے ہے دیکھتے ہیں کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این آر او کی سیاست سے نکلنا ہوگا، این آر او کا کوئی وجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہم قومی معاملات پر ہمیں دوستی کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قومی معاملات پر حکومت اور اپوزیشن کو ایک ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں وہ دن دور نہیں جب سب اس معاملے پر پچھتائیں گے ۔