وفاق نے دبا ؤڈالا کہ سندھ کی گندم پنجاب بھیجی جائے،اسماعیل راہو

گندم بحران کی شروعات ہی جولائی میں پنجاب سے ہوئی، صوبائی وزیر زراعت

بدھ 20 جنوری 2021 19:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) سندھ کے صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے وفاقی وزیر حماد اظہر کے گندم ریلیز نہ کرنے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق نے دبا ڈالا کہ سندھ کی گندم پنجاب بھیجی جائی. صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ نئے اسکینڈل سے توجہ ہٹانے کیلئے سندھ پرگندم دیر سے دینے کا الزام لگایا جاتا ہے، وفاق کی تمام ناکامیوں اوربحرانوں کاذمہ دارسندھ کوقراردینہ وتیرہ بن گیاہی.انہوں نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ تھا جس نے پیداوار اور خریداری کے احداف حاصل کئے، سندھ حکومت نے گندم وقت پرہی رلیز کردی تھی، ماضی میں بھی سندھ حکومت زیادہ طورپراکتوبر میں ہی رلیز کرتی آئی ہی.

(جاری ہے)

اسماعیل راہو نے کہا کہ بہت کم ایسا ہواکہ ستمبر اورنومبرمیں بھی سرکاری گندم جاری کرنے کی شروعات کی گئی, اگر سندھ کی وجہ سے بحران ہوتا تو دوسرے صوبوں میں بحران کیوں ہوا,نااہلوں کی وجہ سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جولائی میں گندم بحران شروع ہوا.وزیر زراعت نے کہا کہ گندم بحران کی شروعات ہی جولائی میں پنجاب سے ہوئی، پنجاب کی ایک کروڑ 95 لاکھ ٹن گندم 2 ماہ میں ہی اے ٹی ایم مافیا نے ہضم کرلی، مافیا نے گندم زخیرہ اندوزی سے عوام سے 90 ارب روپیے کی لوٹ کھسوٹ کی.صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک میں آٹا مہنگا ہونے کی ذمہ داروفاقی حکومت ہے، حماد اظہر اپنی وزارت پر توجہ دیں، بند صنعتیں کھلوائیں، گزشتہ مالی سال کے 6 ماہ کے دوران 1 کھرب 6ارب روپیکی گندم وفاق نے درآمد کی وہ کہاں گئی.

اسماعیل راہو نے کہا کہ یوکرائن سے مہنگی غیرمعیاری گندم کس نے منگو ائی، نالائقوں کی نااہلی کی وجہ سے ابھی بھی بلوچستان، پنجاب میں آٹے کی قیمتیں زیادہ ہیں.