فاف ڈوپلیسی پاکستان کی سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے بیتاب
یہ پاکستانیوں کے لیے بہت خوشی کا موقع ہے،یہاں کی ایک نسل اپنے اسٹار کرکٹرز کو اپنے میدانوں میں کھیلتا نہیں دیکھ سکی، فاف ڈوپلیسی
جمعرات 21 جنوری 2021 11:27
چھبیس جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہونے والا ٹیسٹ میچ جہاں فاف ڈوپلیسی کے ٹیسٹ کیرئیر کا 68واں میچ ہوگا تو وہیں یہ چھتیس سالہ بیٹسمین کا پاکستان کی سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔
(جاری ہے)
اگرچہ گزشتہ دوروں نے فاف ڈوپلیسی کو پاکستان میں سیکورٹی معاملات پر اعتماد فراہم کیا مگر جنوبی افریقہ کے سابق ٹیسٹ کپتان نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں اپنے آخری دورہ پاکستان کے وقت اندازہ بھی نہیں تھا کہ وہ دو ماہ بعد ہی طویل طرز کی کرکٹ کھیلنے کے لیے یہاں واپس آئیں گے۔
فاف ڈوپلیسی پاکستان کے خلاف اب تک سات ٹیسٹ میچز میں 27.33 کی اوسط سے 246 رنز بناچکے ہیں۔ اس میں ایک سنچری بھی شامل ہے۔
ان سات ٹیسٹ میچز میں سے 2 متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے جہاں پاکستان نے سال 2010 سے 2019 تک اپنی ہوم کرکٹ کھیلی۔
فاف ڈوپلیسی:
جنوبی افریقہ کے تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹسمین فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا لمحہ ہے کہ جو انہوں نے اب تک اپنی زندگی میں نہیں دیکھا، یہ تو جانتا تھا کہ یہاں محدود طرز کی کرکٹ تو کھیلی جارہی ہے مگریہ اندازہ نہیں تھا کہ اتنی جلدی طویل طرز کی کرکٹ بھی کھیلی جائے گی۔
فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ وہ اب پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے دوبارہ آغاز کے منتظر ہیں اور انہیں یقین ہے کہ یہ بالکل 13 سال پہلے جیسا آغاز ہی ہوگا، یہاں وکٹیں فلیٹ ہیں، لہٰذا یہاں ہم بلے بازوں کے لیے رنز بنانے کے مواقع بھی زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کو کرکٹ سے متاثر کرنےکے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی سرزمین پر کرکٹ کھیلے اورامید ہے کہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ دیگر بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان لانے میں مدد کرے گا۔
فاف ڈوپلیسی نے کہاکہ پاکستان نے گزشتہ 11 سال اپنی ہوم کرکٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلی ، جس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ کے فینز کی ایک نسل اپنے اسٹار کرکٹرز کو اپنے گراؤنڈز میں کھیلتا نہیں دیکھ سکی، یہ ضروری ہے کہ پاکستان اپنی ہوم کرکٹ اپنے ملک میں ہی کھیلے۔
سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ دیگر قوموں کی طرح پاکستانی فینز بھی اپنی ٹیم پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں، جب بھی برصغیر کا دورہ کریں ہمیں یہاں ہمیں کرکٹ کے بہت پرجوش مداح دیکھنے کو ملتے ہیں، یہ فینز ہر میچ دیکھنے آتے ہیں اور ہر میچ میں اپنی ٹیم کو اسپورٹ کرتے ہیں، دن بھر ان کا جوش اور جذبہ دیدنی ہوتا ہے۔
فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ اس تناظر میں یہ پاکستانیوں کے لیے ایک بہت خوشی کا موقع ہے۔
دوہزار سترہ میں آئی سی سی ورلڈالیون ٹیم کےہمراہ پاکستان کا دورہ کرنے والے فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کی غرض سے ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم دورہ بہت اہم تھا، اس وقت پاکستان میں کسی قسم کی کرکٹ نہیں ہورہی تھی۔
مڈل آرڈر بیٹسمین نے کہاکہ یہ وہ لمحہ تھا کہ جب دنیا کے مختلف کرکٹرز یہاں کرکٹ کھیلنے آئے، انہوں نے اپنی انکھوں سے یہاں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اُس وقت اس ٹیم کی قیادت کررہے تھے ، جنوبی افریقہ واپس لوٹنے پر انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستان میں محفوظ تھے،جس سے یقیناََ بہت فرق پڑا ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.