پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے قائم مقام صدر جناب چودہدری محمد یونس نے ہیمبرگ کے صدر فرید شاہ کو ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے اضافی چارج دیتے ہوتے پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے مرکزی انفارمیشن (اطلاعات)سیکرٹری کی مقرر کردیا

انہوں نے کہاکہ فرید شاہ نے ہمیشہ پارٹی کو دیار غیرمیں مثبت انداز میں پروان چڑھایا کی کوشش کی ھے اور کم عرصے میں اپنی منفرد شخصیت اور انتھک محنت کی وجہ سے پارٹی میں اپنا مقام بنایا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 21 جنوری 2021 11:44

پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے قائم مقام صدر جناب چودہدری محمد یونس نے ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،مطیع اللہ) پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے قائم مقام صدر جناب چودہدری محمد یونس نے ہیمبرگ کے صدر فرید شاہ کو ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے اضافی چارج دیتے ہوتے پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے مرکزی انفارمیشن (اطلاعات)سیکرٹری کی مقرر کردیا انہوں نے کہاکہ فرید شاہ نے ہمیشہ پارٹی کو دیار غیرمیں مثبت انداز میں پروان چڑھایا کی کوشش کی ھے اور کم عرصے میں اپنی منفرد شخصیت اور انتھک محنت کی وجہ سے پارٹی میں اپنا مقام بنایا اس بات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کے قائم مقام صدر محمد یونس نے مرکزی عہدیداروں کے ایک اجلاس کے دوران فرید شاہ کو اضافی زمہ داری دینے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فرید شاہ کو جرمنی کی اہم زمہ داری سونپی ھے اور ہمیں امید ھےکہ وہ اسے بخوبی و خوش اسلوبی سے نبھائیں گے اور پارٹی اور کمیونٹی کی خدمت سے کبھی گریز نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

۔ عہدیداروں کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ھوئے پیپلزپارٹی جرمنی کے نومنتخب انفارمیشن سیکرٹری فریدشاہ نے کہاکہ انہیں جو عہدہ اور زمہ داری دی گئی ھے وہ اسےنبھانے کی بھرپور کوشش کرینگے اور پاکستانی کیمونٹی کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش رہینگے انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کامشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس عہدہ اور زمہ داری کے قابل سمجھا اور اپنا اعتماد مجھ پر ظاہر کیا انہوں نے مزید کہاکہ مجھے فخر ھے کہ میں پاکستان پیپلزپارٹی سے منسلک ھو میرالیڈر ذوالفقار علی بھٹو شہید پاکستان کا واحد لیڈر تھا جس نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اسیٹل مل جیسے پروجیکٹ پاکستان کو دیئےآج بے شک ملک و پارٹی مشکل حالات میں ھے لیکن جلد ہی پیراشوٹر اپنے انجام کو پہنچ جائینگے پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کو ایک بہتر مستقبل کی جانب گامزن کرینگےپیپلز پارٹی گوٹنگن کے صدر ہارون نے کہاکہ فرید شاہ عملاً کردار کا غازی ہے جنہوں نے ہیمبرگ شہر میں پارٹی کومضبوط کیا انہوں نے کہا کہ فرید شاہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ گزشتہ 35 سالوں سے مختلف نظریاتی سیاسی جمہوری مہاذوں پر اپنی وفاداری نظریاتی کمٹمنٹ کے ساتھ مختلف ذیلی تنظیموں پی ایس ایف حیدرآباد ،یوتھ حیدرآباد، کلچرل ونگ،پ پ پ حیدآباد، اور ہیمبرگ جرمنی کے صدر کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں ۔

پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے اس فیصلے سے مرکزی و یونٹس اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداران میں خوشی کی لہر ڈوڑ گئی ہے اور پارٹی کے اس فیصلے کو خوش آئیند قرار دیا دیتے ہوئے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔