فیصل آباد میں پولیس کے ہاتھوں ناکے پر ایک اور نوجوان کا قتل افسوسناک ہے، پاسبان
جمعرات 21 جنوری 2021 17:46
(جاری ہے)
شہریوں کی جان و مال عزت آبرو کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ۔
پولیس وردی میںقاتلوں کی موجودگی سے یہ ذمہ داری کیسے پوری ہوگی پولیس کی اخلاقی تربیت کا کوئی نظام نہیں ،یہ جب جہاں چاہے انسانیت کی تذلیل کرسکتے ہیں۔ پولیسں تھانوں میں بدتمیز اور اخلاق سے عاری ملازمین کی کثرت ہے۔ رشوت کے بغیر ایف آئی آر کا اندراج اور تفتیش ممکن نہیں ہے۔ کیا مرکزی اور صوبائی کابینہ اور اسمبلیوں میں حالات سے بے خبر لوگ بیٹھے ہیں ایسے لوگوں کی موجودگی میں ملک وقوم کے حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی۔ بہتری کے لئے پولیس کو سیاسی اثر سے آزاد کرنا ہوگا اور جدیدپیمانوں پر پولیس کی اخلاقی و محکمانہ تربیت کرنا ہوگی۔ فرنٹ ڈیسک بے معنی ہوکر رہ گئے ہیں ،کمزور طبقات پولیس کے کردار کی وجہ سے ظلم سہہ کر گھر بیٹھ جاتے ہیں۔ عثمان بزدار نے صوبہ کا نظام تباہ کردیا ہے ،وزیر اعظم عمران خان نے خود سے زیادہ نااہل شخص 12کروڑ ابادی پر مسلط کیا ہوا ہے۔ پاسبان ان تمام سانحات اور ان میں ملوث پولیس اہلکاروں کے ظالمانہ اقدام کی پر زور مذمت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار خلیل احمد تھند اور عبداللہ منصور نے پاسبان اسٹیئرنگ کمیٹی کی آن لائن میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک خصوصا پنجاب اور اسلام آباد میں پولیس کی من مانیاں اور اختیارا ت کا ناجائز استعمال بڑھتا جارہا ہے۔ پولیس اہلکار عام شہریوں کی زندگی کو کچھ نہیں سمجھتے، جہاں اور جیسے چاہتے ہیں ان کو روند ڈالتے ہیں۔ ابھی پولیس گردی کے نتیجہ میں نوجوان اسامہ ستی کا خون خشک بھی نہیں ہوا تھا کہ فیصل آباد کے علاقہ ڈجکوٹ میں بے گناہ شہری وقاص احمد کو اے ایس آئی شاہد منظور اور دیگر تین اہلکاروں نے معمولی تلخ کلامی پر گولیوں کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیااور نعش کی بے حرمتی کرتے رہے۔ سانحہ ساہیوال سے سانحہ وقاص تک ڈھیروں ظالمانہ واقعات کی وجہ یہ ہے کہ انصاف کا نظام کام نہیں کر رہا ، آج تک کسی ملزم کو سزا نہیں ہوئی۔ اگر پولیس گردی کو روکا نہ گیا تو بے گناہ شہری یونہی قتل ہوتے رہیں گے اورعوام قانون اپنے ہاتھ میں لینے پر مجبور ہو جائیں گے۔ پنجاب پولیس کی تطہیر کی فوری ضرورت ہے۔ ناکوں پر تجربہ کار اور تحمل مزاج اہلکار تعینات کیے جائیں ۔ بدمعاش اور بد تمیز اہلکار عوام کی سرعام تذلیل کرتے ہیں۔ بے رحم اہلکاروں سے پولیس کو پاک کیا جائے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کو چور، داکوئوں سے تحفظ دینے کے لئے ہیں نا کہ اپنی ذاتی انا کی خاطر عوام کی جانیں لینے کے لئے۔ سانحہ موٹر وے، سانحہ ساہیوال، سانحہ اسامہ ستی کے بعد اب وقاص احمد سمیت متعدد افراد کا قتل پولیس کے محکمہ میں اصلا حات کا متقاضی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.