لاہور،نئے امریکی صدر کشمیر، فلسطین سمیت دیگر مسائل حل کرنے میں اپنا رول ادا کریںگے، اعجاز احمد چوہدری

جمعرات 21 جنوری 2021 23:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمدچوہدری نے جوبیڈن کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئے امریکی صدر کشمیر، فلسطین سمیت دیگر مسائل حل کرنے میں اپنا رول ادا کریںگے، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت میں کرپٹ مافیا کو نکیل ڈالی گئی ہے، جس سے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، ماضی کی حکومتوں نے ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہے ،پی ٹی آئی بلاتفریق احتساب ، میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے ،اپوزیشن کا احتجاج اپنی کرپشن کوبچانے کے لئے نیب پر دبائو ڈالنا تھا ، اپوزیشن اپنے اوچھے ہتھکنڈوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی ، شرمندگی ، مایوسی اور ناکامی ان کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے ،اپوزیشن چوروں کا ٹولہ پی ٹی آئی کی حکومت پر بے بنیاد تنقید کررہا ہے، اپوزیشن اپنے سیاہ کرتوتوں کی وجہ سے بند گلی میں پھنس چکی ہے، وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی چور بچ نہیں پائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی سیکرٹریٹ میں صوبائی وزیرزکوة وعشر میاں شوکت علی لالیکا اور پی پی 51 وزیرآباد کے ضمنی الیکشن کی تیاری کے حوالے منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان ملک وقوم کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا چور اور منافق ٹولہ آصف زرداری اور نوازشریف کی کرپشن کا دفاع کرکے اپنی آخرت کو بھی خراب کررہا ہے، دونوں پارٹیوں کے درباری اپنی قیادت کے غلام ہیں، سارا دن جھوٹ بولنا ان درباریوں کا وطیرہ بن چکا ہے ، اپوزیشن کی این آر او کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ اس سے پہلے کئی بار این آ ر او لے کر ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا چکی ہیں، آج ملک کو جن مسائل کا سامنا ہے اسکی ذمہ دار اپوزیشن ہے ، پاکستان آج ترقی کی راہ پرگامزن ہوچکا ہے، ملک سے لوٹ کھسوٹ کا دور ختم ہو چکا ہی