پتوکی‘ شہر اور قرب وجوار میں مضر صحت اور ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت عروج پرپہنچ گئی

جمعہ 22 جنوری 2021 13:09

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) انتظامیہ کی عدم توجہ اور لاپرواہی کے سبب شہر اور قرب وجوار میں کھانے و پینے کی مضر صحت اور ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت عروج پر زیادہ منافع کے لالچ میں گھناؤنا کاروبار کرنیوالے انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں انتظامیہ خاموش تماشائی اعلی حکام فوری طورپر نوٹس لیں ملاوٹ شدہ اشیائ کے استعمال سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں سماجی فلاحی اور شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ گھناؤنا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی نہ ہونا افسوسناک ہے قائداعظم روڈ،علامہ اقبال روڈ، پرانی منڈی مین بازارسمیت اہم تجارتی مراکز بالخصوص ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور ٹھیلوں سمیت دیگر مقامات پر کھانے و پینے کی غیر معیاری اشیائ کی فروخت کے ساتھ ساتھ غیر معیاری گھی، پسی ہوئی مرچ، ملاوٹ شدہ مضر صحت اشیائ اور دیگر مصالحہ جات اور ان سے تیار ہونیوالی اشیائ ، مختلف اقسام کے کھانے فروخت کئے جارہے ہیں، ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور ٹھیلوں پر کھانے و پینے کی اشیائ کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کو بھی مد نظر نہیں رکھا جا رہا شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈپٹی کمشنر ودیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ شہرمیں مضر صحت، ملاوٹ شدہ اشیائ اور ان اشیائ سے تیار ہونیوالے کھانوں کی فروخت کرنیوالوں کیخلاف عملی اقدامات کرتے ہوئے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے