پی ڈی ایم کا لانگ مارچ سے قبل تحریک عدم اعتماد کے آپشن پر غور
پیپلزپارٹی کے بعد مسلم لیگ ن کا بھی ان ہاؤس تبدیلی لانے کا اشارہ، حکومتی اتحادیوں سے مل کر جلد تحریک عدم اعتماد لائی جاسکتی ہے۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 جنوری 2021 15:43
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تین سال سے چور کا شور مچانے والا چور پکڑا جاچکا ہے، اسرائیلی اور انڈین لابی کی فرموں سے انہوں نے پیسہ لیا اور فارن فنڈنگ کا پیسہ ملک کے خلاف استعمال کیا گیا جب کہ الیکشن کمیشن میں اس نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے کیس میں جس ویڈیو کا بیان وفاقی وزیر اور ڈی جی دیتے رہے وہ آج تک عدالت کو فراہم نہیں کر سکے۔ انہوں نے اس قوم سے فراڈ کیا ہے او ریہ قوم کے سامنے ایکسپوز ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ پر چلنے اور پھلنے پھولنے والی جماعت ہے ، یہ فنڈنگ فارن نہیں بلکہ ملک دشمنوں سے لی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ آٹا 30 سے 35 سے بڑھ کر 75 روپے کلو تک پہنچ چکا ہے ،آٹا، چینی، ادویات چوروں نے مہنگائی کا بازار لگا رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شیدا ٹلی دوبارہ میاںصاحب سے معاف مانگے گا،یہ پنڈی کا شیطان انتہائی گھٹیا انسان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کے مالک بھی ان کے ساتھ ملا ہوا ہے ،شہزاد اکبر کا براڈ شیٹ میں کمیشن تھا،انہوں نے پراپرٹی ٹائیکون سے بھی کمیشن لیا، ان کی حرکتوں کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر کے نشان والا ماسک پہننے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس میں کوئی غیر معمولی بات نہیں ،شیر کا نشان ہماری پارٹی کی پہچان ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کیخللاف تحریک عدم اعتماد کا بھی آپشن موجود ہے۔ اگر اتحادی پیچھے ہٹے تو ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی آسکتی ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن استعمال کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.