کراچی ، افریقی ممالک کے ساتھ تعاون اور تبادلے کو تیز تر بنانے کے لئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق عوامی رابطوں کو مؤثر بنایا جا رہا ہے،خورشید برلاس

ہفتہ 23 جنوری 2021 23:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2021ء) چیئرمین ریجنل ٹریڈ پروموشنل کمیٹی راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خورشید برلاس نے کہا ہے کہ افریقی ممالک کے ساتھ تعاون اور تبادلے کو تیز تر بنانے کے لئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق عوامی رابطوں کو مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ایران میں سیرالیون کے سفیر ایلی بدرا کمارا اور ملی کے سفیر ڈیانگینا ڈٹ ییا ڈوکور کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

عشائیہ میں فہد برلاس سمیت دیگر تاجر نمائندے شریک تھے۔خورشید برلاس نے کاروباری اور سفارتی برادریوں کے مابین پٴْل کی حیثیت سے خدمات انجام دینے پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نومبر 2019 کی افریقہ کے سفیروں کی کانفرنس میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ذریعے شروع کردہ انگیج افریقہ اقدام کے ذریعے تجارتی مارکیٹ میں مواقع ظاہر ہوئے۔# #