بلوچستان میں کورونا میں مبتلا ایک اورمریض کاانتقال ،جاں بحق مریضوں کی تعداد193ہوگئی

مزید21نئے کیس سامنے آنے کے بعد ابتک متاثرہ مریضوں کی تعداد18736ہوگئی

ہفتہ 23 جنوری 2021 23:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) بلوچستان میں کورونا وائرس میں مبتلا ایک مریض انتقال کرگیاجبکہ صوبے میں کوروناوائرس کے مزید21نئے کیس سامنے آگئے۔ محکمہ صحت کے کورونا وائر س سیل کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کوبلوچستان کی3اضلاع کوئٹہ، لسبیلہ اور گوادر میںکورونا وائرس کے مزید21کیس رپورٹ ہونے کے بعد ابتک متاثرہ مریضوں کی تعداد18736ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا 13مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدابتک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد18248ہوگئی ہے جبکہ 122ٹیسٹ کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس میں مبتلاایک مریض انتقال کرگیا جسکے بعد ابتک جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد193ہوگئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعا ل مریضوں کی تعداد295ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 3.52فیصد رہی ۔