پی ڈی ایم متحد ہے ، حکومت پر ہر طرف سے وار کریں گے : آصف زرداری

حکمران کوئی بڑا بلنڈر کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے ملک اس وقت شدید خطرات میں ہے، حکومت کوگھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہوچکا ، سابق صدر کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی اتوار 24 جنوری 2021 18:44

پی ڈی ایم متحد ہے ، حکومت پر ہر طرف سے وار کریں گے : آصف زرداری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 24 جنوری2021ء) : سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت پر ہر طرف سے وار کریں گے ، جس کے لیے پی ڈی ایم متحد ہے ، حکومت کوگھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہوچکا ، اناڑی حکمرانوں کی نا اہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کاشکار ہو سکتا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سابق صدر پاکستان نے کہا کہ حکمران کوئی بڑا بلنڈر کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے ملک اس وقت شدید خطرات میں ہے ، اس لیے آئندہ چند ماہ ملکی سیاست کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ حکمرانوں کواب مزید کورونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے ، اور حکومت سے نجات کے لیے پی ڈی ایم تمام آپشنز بتدریج استعمال کرے گی ، کیوں کہ یہ ناہل حکمران کورونا ویکسین تک نہیں خرید سکے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف بلاول بھٹو ک زرداری ے ان ہاؤس تبدیلی کے اعلان کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کے حوالےسے سر جوڑ لیے ہیں ۔

اس سلسلے میں اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماؤں کا ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر اہم اجلاس کل طلب کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم اور اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کی سطح پرحکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطے جاری ہیں۔ پرویز خٹک کے اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ رابطے ہیں جبکہ پارلیمانی کارروائی پر حکومت اور اپوزیشن میں اختلاف برقرار ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپوزیشن نے اپنے مطالبات پر تحریری ضمانت طلب کرلی ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے برابر وقت طلب کرلیا، قومی اسمبلی کوایڈوائزری کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق چلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جبکہ اپوزیشن نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ نہیں کیا، خورشیدشاہ اور خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر کا بھی مطالبہ سامنے نہیں آیا۔