شرقی ڈیرہ مرادجمالی س کی سیاسی سماجی شخصیات شہری منتخب عوامی نمائندوں میونسپل کمیٹی آفیسران کی ظلم زیادتیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

اتوار 24 جنوری 2021 19:15

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2021ء) شرقی ڈیرہ مرادجمالی سے تعلق رکھنے سیاسی سماجی شخصیات شہری منتخب عوامی نمائندوں میونسپل کمیٹی آفیسران کی ظلم زیادتیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے شرقی ڈیرہ مرادجمالی کے سیوریج پانی گڑ بننے بجلی گیس کی عدم فراہمی فرسودہ سیوریج نالہ کے خلاف نیشنل پارٹی مسلم لیگ ن سنی تحریک اور سماجی کارکن محمد اعظم ناڑی وال کی قیادت میں ڈیرہ مراد جمالی شرقی سے احتجاجی ریلی نکالی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کامریڈ تاج بلوچ مولوی نواب دین ڈومکی خان جان بنگلزئی محمد شریف ابڑو نذیرناز محمد اعظم ناڑی وال کامریڈ نیاز جویا نے کہا کہ اہل شرقی کو کس غلطی کی سزا دی جا رہی ہے شرقی ڈیرہ مرادجمالی شہر کی نصف آبادی کا حصہ ہونے کے باعث گیس بجلی پینے کیصاف پانی سمیت مکمل روڈ انفراسٹکچر کی تباہی جیسے سہولیات سے محروم ہیں لیکن اس کے باوجود شہریوں سے باقاعدہ طور پر ہر ماہ غنڈہ ٹیکس یوٹیلیٹی بل کی مد میں وصول کیا جا رہا ہے جوکہ باعث افسوس ہے انہوں نے کہا کہ منتخب ایم پی اے اور میونسپل کمیٹی کی عدم توجہی کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے سیوریج نالہ پھٹ چکا ہے ریلوے اسٹیشن ریلوے فٹبال گراونڈ ریلوے سکول تعلیمی ادارے گلی محلے گڑ کا منظر اختیار کرنے کے باوجود رکن صوبائی اسمبلی رکن قومی اسمبلی میونسپل کمیٹی کے آفیسران کمشنر ڈپٹی کمشنر کی خاموشی باعث افسوس ہے انہوں کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے آفیسران کا احتساب کیا جائے ان کی نااہلی اور غفلت کے باعث شہر بلخصوص شرقی ڈیرہ مراد جمالی گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے میونسپل کمیٹی ہی ڈیرہ مراد جمالی کی تباہی اور بدحالی کا شکار ہے شہر کے شرقی حصے کے ایک سوریج نالے کی صفائی تک نہیں ہو تی تو پھر کروڑوں روپے کا فنڈز کہاں جا رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلی بلوچستان الیکشن کمیشن آف پاکستان چیف سیکریڑی بلوچستان چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تحقیقاتی ادارے شرقی ڈیرہ مرادجمالی کو کھنڈر گڑ بنانے والوں کا احتساب کیا جائے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔