ی* وزیراعلیٰ بلوچستان نے سردار یوسف سنیاں اور سردار عبدالحق مانگیہ کی پگ بندی کی

اتوار 24 جنوری 2021 19:15

۵ بیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے سردار یوسف سنیاں اور سردار عبدالحق مانگیہ کی پگ بندی کی، سرداران اور قبائلی عمائدین بھی تقریبات میں شر یک ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے اتوار کے روز سنیاں گوٹھ بیلہ میں سردار داد محمد سنیاں کے فرزند سردار یوسف سنیاں کی پگ بندی کی۔

(جاری ہے)

صوباء وزیر داخلی ضیا لانگو صوباء وزیر تعمرات وموصلات میر محمد عارف حسنی سابق رکن صوباء اسمبلی پرنس احمد علی بلوچ صوباء مشیر براے اقلیتی امور دنیش کمار پالیانی ان کے ہمراہ تھے بعد ازاں جام کمال خان عالیانی نے مانگیہ گوٹھ بیلہ میں سردار سلیم مانگیہ کے فرزند سردار عبدالحق مانگیہ کی بھی پگ بندی کی وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ور لگائے جبکہ چیف ٹرائیبل سردار فاروق شیخ سردار روئیداد رونجھو سردار مجید جاموٹ سردار سرور چنا سردار اسلم جاموٹ سردار عمران گلاب سید شہجان شاہ اور دیگر نے دونوں سرداروں کی پگ کے ور لگا کر بگ بندی کی مانگیہ گوٹھ میں رفیق مانگیہ پی پی پی کے ضلعی صدر شریف پالاری وہ دیگر معزز مہمانوں کو روائتی اجرکوں کا تحفے بھی پیش کیے واضع ہوکہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے اتوار کے روز بیلہ میں مصروف دن گزارا اپنے دادا سابق وزیراعلی بلوچستان الحاج جام غلام قادر خان اور والد سابق وزیراعلی بلوچستان جام یوسف خان عالیانی کی قبروں پر بڑا باغ بیلہ جاکر فاتحہ خوانی کی جبکہ بیلہ میں زیرتعمیر منصوبوں کا بھی معائنہ کیا۔