استعفے بھی دیں گے، لانگ مارچ بھی ہو گا، کسی کے دباﺅ میں نہیں آئیں گے.مریم نواز
پیپلزپارٹی کے حکومت سے رابطوں کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے گریز‘مناسب وقت کا انتظار کررہے ہیں.نون لیگی راہنماءکی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم پیر 25 جنوری 2021 18:33
(جاری ہے)
مریم نواز نے کہا کہ نااہل حکومت کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار ہے، عوام کو معلوم ہے کہ حکومت ملک کو یہاں تک لانے کی مجرم ہے مریم نواز نے کہا کہ لانگ مارچ ہوگا اور ستعفے بھی آئیں گے موجودہ حکومت کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے خوشی ہے کہ آج مسلم لیگ نون نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے جبر اور زیادتیوں کے باوجوداراکین اجلاس میں شریک ہوئے ہماری پارٹی نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے. پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) میں اختلافات سے متعلق حکومتی دعوﺅں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہرخواہش پر دم نکلے، پی ڈی ایم سے متعلق ان کی خواہش ہوسکتی ہے سینیٹ انتخابات جب نزدیک آئیں گے تو اس کی حکمت عملی بنے گی حکمران ہر طریقہ آزما چکے ہیں، وہ نون لیگ اور پی ڈی ایم کو توڑ نہیں سکے. مریم نواز نے کہا کہ جن قوتوں کو ہم سیاست اور سیاسی میدان سے نکالنا چاہتے ہیں وہ دور رہیں گے پی ڈی ایم میں حکمت عملی طے ہوگی پاکستان پیپلز پارٹی کی بیک ڈورڈپلومیسی کے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ میں مفروضوں پر بات نہیں کرسکتی میاں نواز شریف کا بیانیہ ملکی ترقی کا بیانیہ ہے نواز شریف کا حکم ہے کہ حکومت کی نااہلی سے عوام کو آگاہ کریں. انہوں نے کہا کہ نیا نیب آرڈینیس نہیں لانے دیں گے جو نیب اپوزیشن کیلئے تھا اب حکمرانوں کیلئے بھی وہی رہے گا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ اس پر بات کی ہے کہ اس معاملے کو پی ڈی ایم میں لائیں گے نون لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران شہباز شریف اورخواجہ آصف کی تصاویر رکھ دی گئی تھیں.
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.