وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنجے بن حسائن کی قیادت میں وفد کی ملاقات

مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق، عالمی بینک اہم ترین ڈویلپمنٹ پارٹنر ہے ،مقرر کردہ اہداف کا حصول یقینی بنائینگے‘عثمان بزدار دسمبر2021 ء تک پنجاب کے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام میں شامل کیا جائے گا،وفد سے گفتگو

منگل 26 جنوری 2021 18:24

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنجے بن حسائن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنجے بن حسائن کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میںعالمی بینک کے تعاون سے صوبے کے سماجی وانفراسٹرکچر کے شعبوں کی بہتری کیلئے جاری پروگرام پر ہونے والی پیشرفت پر بات چیت کی گئی جبکہ ڈویلپمنٹ فریم ورک 2022-26 کے تحت اہداف کے حصول کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا-عالمی بینک اور پنجاب حکومت نے مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا - وزیر اعلی عثمان بزدار نے عالمی بینک کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک پنجاب حکومت کااہم ترین ڈویلپمنٹ پارٹنر ہے - مختلف شعبوں میں مقرر کردہ اہداف کا حصول یقینی بنائیں گی- ڈویلپمنٹ فریم ورک 2022-26 کے تحت اہداف حاصل کئے جائیں گے -انہوں نے کہا کہ بچوں میں غذائیت کی کمی کو دور کرنے کے لئے جامع پلان پر کام کر رہے ہیں - صوبے میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کو نچلی سطح تک بہتر بنایا جا رہا ہے - یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھا یا جائے گا- دسمبر 2021 ء تک پنجاب کے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام میں شامل کیا جائے گا- زرعی شعبہ کی بہتری کے لئے عالمی بینک کے ماہرین سے استفادہ کریں گے -شعبہ زراعت کی بہتری کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے -زرعی شعبہ کی ترقی سے کسان خوشحال ہو گا- وزیر اعلی نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں کاروباری سرگرمیاں تیز ہوئی ہیں - تعمیراتی شعبے میں خصوصی مراعات دی گئی ہیں - صوبے میں سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کی گئی ہیں -سماجی و انفراسٹرکچرکے شعبوںکی ترقی کیلئے عالمی بینک کا تعاون لائق تحسین ہے۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کی جانب سے معاونت کا خیر مقدم کرتے ہیں- مستقبل میں بھی عالمی بینک سے بہترین کو آرڈینیشن کے ساتھ تعاون کرتے رہیںگی-کنٹری ڈائریکٹرعالمی بینک نے کہا کہ عالمی بینک پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دے گا اور بہترین کوارڈینیشن کے ساتھ مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے کام جاری رکھے گا-سینئر صوبائی عبدالعلیم خان ، صوبائی وزراء میاں محمودالرشید، سبطین خان، حسین جہانیاں گردیزی، ڈاکٹر یاسمین راشد، محسن لغاری، ہاشم جواں بخت،کرنل (ر) محمد انور، راجہ یاسر ہمایوں ، مراد راس ، سردار آصف نکئی ، اخترملک، سردار حسنین بہادردریشک، انصر مجید نیازی ، باؤ رضوان، مشیران ڈاکٹر سلمان شاہ، آصف محمود، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، چیف سیکرٹری،سینئرممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی ،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اوراعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے -