مریدکے پولیس نے مغوی کمسن بچی بازیاب کرا کے چار اشتہاری ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا

منگل 26 جنوری 2021 18:24

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) ڈی پی او شیخوپورہ کی ہدایت پر مریدکے پولیس نے کالاخطائی روڈ پر کدلتھی موڑ ڈیرہ پر چھاپہ مار کر مریدکے سے مغوی کمسن بچی بازیاب کرا کے چار اشتہاری ڈکیتوں کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے کی رقم بھی برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق مریدکے صدر پولیس کو اطلاع ملی کہ آبادی ننگل ساہداں سے دو سالہ کمسن بچی فاطمہ اچانک غائب ہوگئی ہے اور اغوا کا خدشہ ہے جس پر ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی مریدکے چوہدری افتخار وریا ،ایس ایچ او تھانہ صدر مریدکے چوہدری لیاقت جٹ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں کے خفیہ اطلاع پر کالا خطائی روڈ کدلتھی موڑ ایک ڈیرہ پر چھاپہ مار کر چار اشتہاری و ڈکیت ملزموں مجاہد عابد اعجاز اور بلال کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے کی نقدی اسلحہ برآمد کیا جبکہ کمسن بچی فاطمہ کو بھی بازیاب کروالیا ۔

ڈی پی او غلام مبشر میکن نے بتایا گرفتار کئے گئے ملزم ایک عرصہ سے پولیس کو مطلوب تھے اور پنجاب کے سولہ تھانوں کے ریکارڈ یافتہ نامی گرامی اشتہاری ڈکیت تھے ۔