یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ چینل غیرمعینہ معدت کے لیے بند کردیا
سابق امریکی صدرکا چینل 26 جنوری سے غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا. یوٹیوب کے ترجمان کی تصدیق
میاں محمد ندیم
بدھ جنوری
18:12

(جاری ہے)
ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی ایوان، سینیٹ، سرکاری دفاتر اور سپریم کورٹ کے علاقے کیپیٹل ہل پر حملہ کرکے ایوان نمائندگان کی عمارت میں بھی توڑ پھوڑ کی تھی اور پرتشدد مظاہروں کے دوران 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل پر اس وقت حملہ کیا تھا جب کہ ان کی صدارت کی مدت ختم ہونے میں محض 14 دن رہ گئے تھے. کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد ٹوئٹر نے بھی ہمیشہ کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاﺅنٹ بند کردیا تھا اور ان کی عہدہ صدارت کی مدت 20 جنوری کو مکمل ہوئی تھی عہدہ صدارت مکمل ہونے کے ایک ہفتے بعد اب یوٹیوب نے ان کا چینل غیر معینہ مدت تک بند کردیا امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یوٹیوب کے ترجمان نے تصدیق کی کہ 26 جنوری سے ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا. ابتدائی طور پر ان کا چینل 13 جنوری کو بند کیا تھا اور اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کو چینل سے پرتشدد اور غلط معلومات پر مبنی ویڈیوز ہٹانے کے نوٹس دیے گئے تھے ڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹیوب چینل پر امریکی انتخابات سے متعلق غط معلومات کی ویڈیوز سمیت تشدد پر ابھارنے کی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی تھیں. یوٹیوب پر ڈونلڈ ٹرمپ کے چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 30 لاکھ تھی، تاہم اب ان کے چینل کو غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا ساتھ ہی یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل Rudy Giuliani کی ایک ویڈیو پر بھی متعدد پابندیاں عائد کردیں یوٹیوب انتظامیہ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کی امریکی صدارتی انتخابات اور صدر جوبائیڈن سے متعلق کیے گئے غلط دعووں کی ویڈیو کو مونیٹائزیشن سے ہٹا دیا گیا، جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ مذکورہ ویڈیو سے پیسے نہیں کما سکیں گے تاہم یوٹیوب نے واضح کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل مذکورہ ویڈیو کو مونیٹائزیشن میں شامل کرنے کے لیے ایک ماہ بعد اپیل کر سکیں گے.

مزید اہم خبریں
-
لانگ مارچ کے دوران مریم نواز کی مصروفیات کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکل کیلئے جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس، نیلی لائٹس استعمال کرنے والے شہری باز آ جائیں
-
"نواز شریف کو پرچی کا طعنہ دینے والے عمران خان نے سری لنکن وزیراعظم سے ملاقات کے دوران خود بھی پرچی پکڑ رکھی تھی"
-
وزیراعظم عمران خان واقعی اندھیرے میں ہیں، عامر لیاقت
-
قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی کرسی میں 3 فٹ کا فرق ہے جو آج بوئو گے وہ کل کاٹو گے، حلیم عادل شیخ
-
ڈسکہ الیکشن‘(ن) لیگ کے امیدوار الیکشن کمیشن کے فیصلے ے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے‘ڈاکٹرفردوس عاشق
-
لاہو رہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری سے صوبہ بھر کے اضلاع کے ڈویلپمنٹ فنڈز کی رپورٹ طلب کر لی
-
ڈسکہ انتخاب میں الیکشن کمیشن نے حق کا ساتھ دیا، شاہد خاقان عباسی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ نواز شریف کے ’ووٹ کو عزت دو‘ بیانیہ کی فتح ہے، مریم اورنگزیب
-
چائے کی پیشکش عمومی طور پر کی تھی آفر اب بھی برقرار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
پشاور ائیرپورٹ پر 4 سالہ بچہ موت کے منہ میں جانے سے معجزانہ طور پر بچ گیا
-
دنیا کا وہ ملک جہاں پیٹرول صرف 3 روپے فی لیٹر میں فروخت ہونے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.