حکومت نے ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلانے کا اعلان کر دیا
9 ماہ میں ریلوے کو بہتری کے ٹریک پر لے آئیں گے، ریلوے کو کورونا وباء سے 20 ارب 30 کروڑ کا نقصان ہوا، اب ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی
ثنااللہ ناگرہ بدھ 27 جنوری 2021 19:00
(جاری ہے)
وزیر اعظم عمران کی حکومت کا وژن ہے کہ خواتین کو ہر شعبے میں سہولتیں دی جائیں تاکہ ملکی ابادی کا 51 فیصد ترقی میں کردار ادا کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کو معاشی حب ہونا چاہئے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوسکا۔ اعظم سواتی نے بتایا کہ 6 ماہ میں ریلوے کو کورونا سے 20 ارب 30 کروڑ کا نقصان ہوا۔ پچھلے پچاس سال میں 1.2 ٹریلین روپے کا نقصان ہوا ہے جس میں گزشتہ چھ میں میں 20.3 ارب کا ہے۔ پاکستان ریلوے میں سیفٹی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ پاکستان ریلوے کی ملک بھرمیں1 لاکھ 67 ہزار ایکٹر اراضی ہے، پاکستان ریلویز کی اراضی کوقبضہ مافیاز سے واگزار کرائیں گے۔ ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلائیں گے۔ اعظم سواتی نے کہا کہ خواتین بھی ریلوے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ چھ سے نو ماہ میں ریلوے میں نمایاں بہتری آئے گی،اسے فخر پاکستان بنائیں گے۔ موجودہ انفراسٹرکچر اور مزدوروں سے ہی ریلوے چلائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے میں سفیٹی پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں، ریلوے میں ترقی کی بہت صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ریلوے کی ایک لاکھ 67 ہزار زمین کو ڈویلپ کریں گے۔ ریلوے کی ایک ایک انچ زمین کو واگزار کرائیں گے،ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے، ریلوے کے ہر اسٹیشن کو معاشی حب بنائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.