Live Updates

کچھ روز قبل آرمی چیف سے 200 لوگوں کی موجودگی میں ملاقات ہوئی

جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایک لطیفہ سنایا تھا جس کے بارے زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، پہلے بھی ملاقات کے حوالے سے بہت سے باتیں پھیل گئی تھیں: محمد زبیر

muhammad ali محمد علی بدھ 27 جنوری 2021 23:31

کچھ روز قبل آرمی چیف سے 200 لوگوں کی موجودگی میں ملاقات ہوئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2021ء) محمد زبیر کے مطابق کچھ روز قبل آرمی چیف سے 200 لوگوں کی موجودگی میں ملاقات ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا گیا ہے کہ کچھ روز قبل ان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی۔ محمد زبیر بتاتے ہیں کہ اسلام آباد کلب میں 200 لوگوں کی موجودگی میں ان کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایک لطیفہ سنایا تھا جس کے بارے زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا۔ محمد زبیر کہتے ہیں کہ پہلے بھی آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے بہت سے باتیں پھیل گئی تھیں اس لیے حالیہ ملاقات سے متعلق زیادہ بات نہیں کروں گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سینئر صحافی صابر شاکر نے انکشاف کیا تھا کہ گزشتہ اتوار کو ترجمان مریم نواز اور آرمی چیف کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

یہ ملاقات طے شدہ نہیں تھی۔ ملاقات گزشتہ روز اسلام آباد کلب میں اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ اور زبیر عمر دونوں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ موجود تھے، دونوں کے درمیان اتفاقیہ طور پر ملاقات ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اتوار کے روز اسلام آباد کلب میں برنچ کیا تھا۔ معروف صحافی صالح ظفر اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھتے ہیں کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہلخانہ کے ہمراہ اسلام کلب میں سنڈے برنچ کیا۔

انہوں نے عام شہریوں کی طرح خود کھانا پلیٹ میں ڈالا اور دیگر مہمانوں کی طرح کھانا لینے کے لیے اپنی باری کا انتظار کیا۔اتوار کی صبح موسم بھی خوشگوار تھا۔اس موقع پر کلب انتظامیہ نے ایک اسپیشل سیٹ اپ بنا کر کرٹن لگائے تاہم آرمی چیف کے نے کرٹن ہٹانے کی ہدایت کی۔آرمی چیف کے حکم پر کرٹن ہٹا دئیے گئے۔مزید بتایا گیا کہ اس موقع پر رش بھی تھا تاہم جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہلخانہ نے قطار میں لگ کر اپنی باری کا انتظارکیا۔

موقع پر موجود ایک مہمان کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دیگر مہمانوں میں گھل مل گئے۔ سینئر صحافی صالح ظفر کی رپورٹ کے مطابق جب آرمی چیف اس کلب میں موجود تھے تو دن 12 بجے کے بعد سابق گورنر سندھ محمد اور مریم نواز کے ترجمان زبیر بھی اپنی اہلیہ اور اہلخانہ کے دیگر ارکان کے ساتھ آئے۔ اس حوالے سے صابر شاکر کا کہنا ہے کہ کچھ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ زبیر عمر کو آرمی چیف سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ یہ تمام دعوے غلط ہیں۔ آرمی چیف نے کسی شخص سے بھی ملاقات کرنے سے انکار نہیں کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ ناصرف عام لوگوں سے ملے، بلکہ کلب میں زبیر عمر اور ان کے اہل خانہ سے بھی ان کی سلام دعا ہوئی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات