وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لاہور میں امام مسجد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس، سی سی پی او سے رپورٹ طلب، ملزمان کی گرفتاری کا حکم

جمعرات 28 جنوری 2021 19:07

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لاہور میں امام مسجد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور کے علاقے شالیمار میں امام مسجد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ مقتول امام مسجد کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔